ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 77 فائدفع الاشکال ۔ ( 4 ) جادوگر معجزہ کے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہوتا : ارشاد فرمایا ولا یفلح الساحر میں شبہ ہوتا ہے کہ ساحر تو اکثر کامیاب ہوتا ہے ، پھر باوجود اس کے یہ ارشاد ہوتا ہے کہ ولا یفلح الساحر ۔ میرے نزدیک یہاں پر ایک قید محذوف ہے جو قصہ موسی علیہ السلام و ساحرین سے معلوم ہوتی ہے ، وہ یہ کہ ولا یفلح الساحر فی معارضۃ المعجزۃ ۔ ( 5 ) تضاعف اجر قرات حقیقیہ پر ہے : ارشاد فرمایا کہ یہ جو حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک دفعہ یس پڑھنے سے دس قرآن کا ثواب ملتا ہے ۔ ایسے ہی بعض اور سورتوں کے پڑھنے کا ثواب مثلا ثلث قرآن یا ربع قرآن کا آیا ہے ۔ اس پر ایک اشکال وارد ہوتا ہے کہ اگر ایک دفعہ یس پڑھنے کا ثواب دس قرآن پڑھنے کا ہوا تو ان دس قرآنوں میں بھی تو یس ہے ، تو ان میں بھی یہی حساب ہو گا ، پھر ان میں بھی چونکہ یس ہے ، اس لئے یہ سلسلہ الی غیرالنہایۃ چلے گا اور یہ تسلسل محال ہو جائے گا ۔ پس یہ تضاعف اجر مستلزم ہے ۔ تسلسل محال کو اور مستلزم محال کو محال ہے ۔ اس کا جواب مشہور یہ ہے کہ تضاعف اجر میں وہ دس قرآن مراد ہیں جن میں سورہ یس نہ ہو ۔ مگر میرے نزدیک یہ اس لئے بعید ہے کہ یس جزو قرآن ہے اور انتفائے جزو سے انتقائے کل لازم آتا ہے ۔ تو جب ان میں یس نہ ہوئی تو وہ قرآن کیسے ہو گا ۔ بلکہ اس کی قریب توجیہ یہ مناسب ہے کہ تضاعف اجر قراءت حقیقیہ پر ہے ۔ پس جو یس پڑھی گئی ہے اس کی قراءت تو حقیقی ہے اور جن دس قرآن کا ثواب اس میں ملا ہے ان کی قراءت حکمی ہے ، اور اس پر تضاعف موعود نہیں ۔ پس تسلسل لازم نہیں آیا ۔