ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 69 اجساد کو ترتیب دے کر چونکہ روح میں انبساط ہے ، اس لئے ایک روح کو ان چند اجساد کے ساتھ متفق کر کے چند شکلوں میں متشکل ہو سکتے ہیں ۔ ( 102 ) اولیاء اللہ کو دور سے پکارنا جائز نہیں : دور سے پکارنا اولیاء اللہ کو جائز نہیں ۔ البتہ صاحب کشف ارواح کو اگر کسی ولی کی روح کا قرب مکشوف ہو جاوے اور اس حالت میں وہ اس سے استمداد چاہے اور حق تعالی اس روح کو خبر کر دیں تو ممکن ہے ، مگر یہ امر دائمی نہیں ۔ کبھی کبھی ایسا واقعہ ہوا ہے اب لوگ دائمی سمجھیں گے ۔ یہ غلط ہے ۔ بعض تو شیخ کے نام کا وظیفہ پڑھتے ہیں ۔ مسجدوں میں بیٹھ کر کس قدر غلو ہو رہا ہے ، خدا کی پناہ ! ( 103 ) حضرت میاں جی صاحب کی دعا سے بینائی درست ہو گئی فرمایا ایک کرامت حضرت شیخ الشیوخ قطب العالم میاں جی نور محمد قدس اللہ سرہ کی مشہور ہے کہ آپ کے یہاں کوئی تقریب تھی ۔ حضرت پیرانی صاحبہ آنکھوں سے بلکل معذور تھیں ۔ عورتوں کا ہجوم ہوا ، ان کی مدارت میں مشغول ہوئیں ۔ مگر بینائی نہ ہونے سے سخت پریشان تھیں ۔ حضرت صاحب سے بطور ناز کہنے لگیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ ولی ہیں کیا جانیں ہماری آنکھیں جب درست ہو جاویں تب ہم جانیں حضرت صاحب قدس اللہ سرہ باہر چلے گئے ۔ دعا فرمائی ہو گی اتفاقا حضرت پیرانی صاحبہ بیت الخلاء تشریف لے گئیں ۔ راستہ میں دیوار سے ٹکر لگی ۔ وہاں غشی ہو گئی ۔ اور گر پڑیں ۔ تمام جسم پسینہ پسینہ ہو گیا ۔ آنکھوں میں سے بھی بہت پسینہ نکلا ۔ ہوش آیا تو خدا کی قدرت دونوں آنکھیں کھل گئیں اور نظر آنے لگا ۔ حضرت میاں جی صاحب قدس اللہ سرہ کی دعا کا یہ اثر ہوا ۔ یہ کرامت تھی حضرت صاحب کی ۔