ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 175 ہوتا ۔ ( 26 ) بزرگوں کی صحبت سے ظاہری امراض بھی دور ہوتے ہیں عرض کیا گیا کہ آیا بزرگوں کی صحبت سے مرض ظاہری بھی زائل ہو سکتا ہے ۔ فرمایا کہ جی ہاں صحبت کی برکت سے طبیعت میں نور پیدا ہوتا ہے اور نور سے قوت اور قوت مزیل ہو جاتی ہے مرض کی ۔ ( 27 ) صالح کی مجلس اثر سے خالی نہیں : برسبیل وعظ بیان فرمایا کہ ممکن نہیں کہ بزرگ کی خدمت میں بیٹھے اور اثر نہ ہو ۔ جیسا ممکن نہیں کہ تنور کے پاس بیٹھے اور آنچ محسوس نہ ہو ۔ ( 28 ) اللہ کے نام کی تاثیر ہر حال میں ظاہر ہوتی ہے : برسبیل وعظ بیان فرمایا کہ تھوڑی سی دیر صرف پندرہ منٹ تنہائی میں بیٹھ کر اللہ اللہ کر لیا جائے ۔ دیکھئے تو سہی کیا کیفیت ہوتی ہے ۔ کھٹائی کا نام لینے سے منہ میں پانی بھر آئے اور اللہ کا نام لینے سے قلب میں اثر پیدا نہ ہو ممکن نہیں ۔ ( 29 ) نماز کا پابند ہونے کے لئے تعویذ نہیں ، تدبیر کی ضرورت ہے : برسبیل وعظ فرمایا کہ ایک صاحب میرے پاس آئے اور اس بات کے لئے تعویذ مانگا کہ میں نماز کا پابند ہو جاؤں ۔ میں نے کہا کہ جناب اللہ تعالی کے کلام میں تو سب کچھ اثر ہے لیکن مجھ کو تو کوئی ایسا تعویذ لکھنا نہیں آتا کہ اس میں ایک سپاہی لپیٹ کر آپ کو دے دوں اور وہ نماز کے وقت اس میں سے ڈنڈا لے کر نکلے اور کہے کہ اٹھو نماز پڑھو ۔ ہاں البتہ ایک تدبیر بتلا سکتا ہوں جس سے آپ چار ہی روز میں پورے پابند ہو جائیں ۔ لیکن وہ تدبیر صرف پوچھنے کی نہیں عمل کرنے کی ہے ۔ آپ