ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 193 نہیں ۔ اس لئے کہ سفر میں میری پوری حالت اور پوری کیفیت مرید پر ظاہر نہیں ہو سکتی ۔ سوائے اس کے کہ لوگوں کو ہاتھ پاؤں چومتے دیکھ کر یا وعظ سن کر بیعت کر لے اور کوئی بات نہیں ۔ یہاں اگر پورا حال میرا کھل جائے گا جس کو عقیدت راسخہ ہو گی وہی بیعت کرے گا اور جو کوئی آئے گا طلب صادق سے آئے گا اور پختہ ہو گا ۔ البتہ کوئی ضعیف ہو یا عورت ہو یا معذور ہو تو سفر میں بھی مضائقہ نہیں ۔ اور جو لوگ بدون آئے بیعت ہونا چاہیں بوجہ خرچ وغیرہ نہ ہونے کے تو ان کو مناسب ہے کہ خط بھیج کر بذریعہ خط کے ، بعد طے ہونے شرائط کے بیعت ہو جائیں ۔ ( 65 ) لیلۃ القدر کے اکثر حصہ کی عبادت کل کی طرح ہے : فرمایا کہ لیلۃ القدر کی تمام رات میں فضیلت ہے اور اکثر حصہ شب میں عبادت کرنے سے کل رات کا ثواب ملتا ہے ۔ عرض کیا گیا کہ یہ جو مشہور ہے کہ اس شب میں سب چیزیں سجدہ میں ہوتی ہیں کیا یہ سچ ہے ؟ فرمایا کہ کبھی ایسی حالت کسی کو مکشوف ہو جانا بعید نہیں ، چنانچہ ہماری پھوپھی صاحبہ نے ایک بار در و دیوار وغیرہ کو گرا ہوا دیکھ کر غل مچایا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ شب قدر مکشوف ہوئی تھی ۔ یا روشنی کا پھیلنا یہ بھی کبھی ہو جاتا ہے ۔ مگر ضروری نہیں جیسا کہ مشہور ہے ۔ ہاں یہ بات دائم ہے کہ اس شب میں قلب کے اندر ایک سرور اور عبادت میں دل لگنا پایا جاتا ہے ۔ اس حالت میں کہ جب چیزوں کا گرا ہوا ہونا یا انوار کا پھیلنا مشاہد ہو تو اس سے یہ نہیں کہ اس رات کو جس میں یہ ہو اس رات پر جس میں یہ نہ ہو کچھ فضیلت ہو ۔ ہاں البتہ اس حالت میں دل لگنے کی حالت زیادہ ہو گی اور توجہ قلبی میں اضافہ ضرور ہو گا ، کیونکہ ایسے