ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 174 ( 22 ) بروں کے ذکر سے قلب میں ظلمت پیدا ہوتی ہے : اثنائے گفتگو میں احقر نے بے ضرورت عرض کیا کہ آریہ بڑے دشمن ہیں ۔ فرمایا کہ دوست کا ذکر کیجئے ، دشمن کا زکر نہ کیجئے ۔ جیسا کہ یہ صحیح ہے کہ صالحین کے ذکر کے وقت رحمت نازل ہوتی ہے ، ویسا ہی یہ بھی ہے کہ بروں کے ذکر سے قلب میں ظلمت پیدا ہوتی ہے ۔ مجھ کو تو ایسوں کے ذکر کے وقت فورا ظلمت محسوس ہوتی ہے ۔ البتہ جہاں کوئی خاص افادہ مقصود ہو وہاں مضائقہ نہیں ہے ۔ بے ضرورت ایسا ذکر نہ کرنا چاہئے ۔ ( 23 ) بزرگوں سے تعلق ہر حال میں نافع ہے : ایک صاحب سے حضرت کا قول سنا کہ بزرگوں کے ساتھ لگا لپٹا رہنا چاہئے گو خود کچھ نہ ہو ۔ ممکن نہیں انجن تو کلکتہ پہنچ جائے اور گاڑیاں جو اس کے پیچھے لگی ہوئی ہیں وہ کلکتہ نہ پہنچیں ۔ ( 24 ) چبانے میں دائیں بائیں کا فرق نہیں : عرض کیا گیا کہ آیا سیدھی ڈاڑھ سے لقمہ چبانا افضل ہے ۔ فرمایا کہ دونوں سے یکساں ہے ۔ جیسا کہ " ض " دونوں ڈاڑھوں سے نکالنا صحیح ہے ۔ ( 25 ) انسان کے قوی باطنھ میں انتہائی قوت ہے : جنوں کا ذکر تھا ۔ فرمایا کہ یہ لوگ اپنے معتقدین ہی کو ستاتے ہیں اور جو ان کے قائل نہیں ان پر اپنا اثر نہیں ڈالتے ۔ پھر خود ہی فرمایا کہ اس میں ایک راز ہے ، وہ یہ کہ اللہ تعالی نے انسان کو قوی باطنیہ میں جملہ حیوانوں سے زیادہ قوت رکھی ہے ۔ چنانچہ من جملہ ان قوی کے ایک قوت دافعہ بھی ہے ۔ جو لوگ جنوں کے قائل ہی نہیں ان کی قوت دافعہ کام کرتی ہے ۔ اس لئے ان پر جنوں کا اثر نہیں