ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 95 روح ہے اور یہ فلاں بزرگ کی اور واقع میں سب شیطانی معاملات ہوتے ہیں اور صرف قوت متخیلہ کا تصرف ہوتا ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ مرید بے چارہ یقین کر لیتا ہے کہ میں نے بزرگوں کو دیکھا ۔ یہ آفت اس زمانہ میں ہو رہی ہے ۔ اللہ محفوظ رکھے ۔ ( 9 ) احوال باطنی کی تشخیص شیخ کامل ہی کر سکتا ہے : فرمایا کہ احوال باطنی میں امتیاز مشکل امر ہے ۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ جوانی میں جو عبادت میں لذت تھی وہ اب معلوم ہوا کہ بوجہ جوش جوانی کے تھی ۔ ورنہ اب پیری میں وہ لذت کیوں نہیں ؟ اس سے معلوم ہوا کہ طاعت حق کی لذت نہ تھی ، جوانی کا جوش تھا ، اس کی لذت تھی ۔ وہ لذت عبادت حق نہ تھی ، ورنہ اب بھی وہی عبادت ہے لذت کیوں نہیں ۔ ( 10 ) وہبی چیزوں کی ہوس نہیں کرنی چاہئے : فرمایا جو چیزیں وہبی ہیں ان کی ہوس نہ چاہئے ۔ جس کو جو ملا اس پر راضی رہنا چاہئے ۔ البتہ امور اختیاریہ بلا واسطہ یا بواسطہ میں مثلا نیک کام کرنا ، نجات و مغفرت نصیب ہونا اس کی تمنا و طلب ہونا چاہئے ۔ حضرت ام سلمہ نے تمنا فرمائی تھی کہ میں مرد ہوتی تو خوب جہاد کرتی ۔ آیت نازل ہوئی ولا تتمنوا الخ ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ان کے حق میں عورت ہونا مناسب تھا ، وہ عطا ہوا اور ان کے حق میں یہی حکمت ہو گی ۔ ( 11 ) رؤیا صالحہ کو قرب حق میں کوئی دخل نہیں : فرمایا بعض لوگ دریافت کرتے ہیں کہ کوئی ایسا وظیفہ بتلائیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت سے خواب میں مشرف ہوا کریں ۔ اولیاء اور انبیاء کو خواب میں دیکھا کریں ۔ افسوس ! آج کل اس کو کمال درویشی سمجھتے ہیں ۔ اولا خواب میں