ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 125 ہوتا ہے اور یہی راز ہے کہ امام ابو حنیفہ نے جمعے کی فرضیت کے لئے سلطان یا اس کے نائب کا موجود ہونا ضروری کہا ہے کہ تقدیم و تقدم میں نزاع نہ ہو ۔ چنانچہ ہدایہ میں اسی حکمت کی تصریح ہے اور اگر مسلمان ایک شخص پر اتفاق کر کے اس نزاع کا انسداد کریں ایسا شخص بھی کافی ہے ۔ ( 67 ) ہم امور معاشیہ میں بھی احکام نبوت کے پابند ہیں : فرمایا کہ احکام نبوت صرف متعلق بہ معاد ہی نہیں ہیں ، بلکہ ہم کو امور معاشیہ میں بھی ان کا پابند کیا گیا ہے ۔ دلیل اس کی ما کان لمومن ولا مومنۃ الخ اور اس کا سبب نزول ہے ۔ رہی حدیث تابیر سو وہ مشورہ تھا نہ کہ حکم اور حدیث بریرہ سے اس تفصیل کی تائید ہوتی ہے کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے ارشاد متعلق نکاح مغیث کے بارے میں عرض کیا کہ آپ سفارش فرماتے ہیں یا حکم ؟ آپ نے فرمایا سفارش ۔ بریرہ نے کہا مجھ کو قبول نہیں ۔ اس سے یہ تفصیل صاف معلوم ہو گئی ۔ ( 68 ) شعبدہ سبب طبعی خفی پر مبنی ہوتا ہے : فرمایا شعبدہ اور معجزہ میں فرق یہ ہے کہ شعبدہ کسی سبب طبعی خفی کی طرف مستند ہوتا ہے کہ ہر شخص کی نظر اس سبب خفی تک نہیں پہنچ سکتی ۔ لیکن ماہر فن اس کو سمجھ سکتا ہے اور اس شعبدہ باز کی قلعی کھول سکتا ہے اور معجزہ کسی سبب طبعی کی طرف مستند نہیں ہوتا ۔ وہ خارق للعادۃ محض داخل تحت قدرۃ اللہ ہوتا ہے َ ( 69 ) ہدیہ دے کر رسید طلب کرنا خلاف تہذیب ہے : فرمایا کہ اگر کسی کے پاس ہدیہ بھیجے تو ایسے شخص کے ہاتھ نہ بھیجنا چاہئے کہ جس پر پورا اعتماد نہ ہو اور اس بنا پر مہدی الیہ سے رسید کی درخواست کرے ، کیونکہ ہدیہ پیش کر کے کسی قسم کا بار ڈالنا گو رسید ہی لکھنے کا ہو خلاف تہذیب ہے ۔