ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 48 تو رحمت محض ہیں ۔ آپ کے واسطے سے جو ملے گا رحمت ہی ہو گا ۔ اب ابتلا کا کیا شبہ ہوا ۔ نہایت بدقسمتی کی بات ہے کہ آپ کے سوا دوسرے ذرائع تقرب کے تلاش کئے جائیں ۔ ( 53 ) کشف حجاب نوارانی ہے : ایک مرتبہ کا قصہ ہے کہ ایک شخص میرے پاس آئے ۔ فرمانے لگے مجھے اپنا قلب نظر آنے لگا ۔ مدت کی ریاضت سے یہ حاصل ہوا ہے ۔ میں نے کہا کہ سبحان اللہ ! یہ کیا کمال ہوا ۔ اس کی تو ایسی مثال ہے کہ ایک شخص کی نظر دیوار تک پہنچتی ہے ۔ دوسرے شخص کو دیوار کی پشت پر جو الماری ہے وہ نظر آنے لگی ۔ یا مثلا ڈاکٹر آلات کے ذریعے سے جگر وغیرہ دیکھ لیتا ہے ۔ ایک شخص ہے کہ اپنی نظر کے زور سے لحم و شحم غشاء کو توڑ کر اندر کی چیزوں کو دیکھ لیا ۔ یہ تو صاحب آلات بھی کر لیتا ہے ۔ پھر کیا کمال ہوا ۔ وہ صاحب اپنی غلطی پر متنبہ ہوئے ۔ پھر میں نے سمجھایا کہ دیکھئے چار مرتبے ہیں : مرتبہ لاہوت مرتبہ جبروت ، مرتبہ ملکوت مرتبہ ناسوت ۔ مرتبہ لاہوت و مرتبہ جبروت بھی غیر مخلوق ہے ۔ غیر مخلوق صفات اجمالیہ تفصیلیہ اس کا جس قدر انکشاف ہے وہ بیشک مقصود ہے ۔ باقی دو مرتبے جو مخلوق ہیں وہ حجاب ہیں ۔ مرتبہ ملکوتی حجاب نورانی ہے ۔ اور مرتبہ ناسوتی حجاب ظلمانی ۔ تو حجاب ظلمانی سے حجاب نورانی تک پہنچ گئے ۔ یہ کیا کمال ہوا ۔ ایک مخلوق سے گزر کر دوسری مخلوق تک پہنچے ۔ اس سے بھی ترقی کر کے کہتا ہوں کہ مرتبہ ناسوتی چونکہ مبتذل و حقیر ہے ، اس وجہ سے چنداں حاجب نہیں ۔ برخلاف مرتبہ ملکوتی کے وہ زیادہ حاجب ہے ۔ ( 54 ) اصل مطلوب رضا ہے : فرمایا سالک کو کسی چیز کی ہوس نہ چاہئے ۔ کوئی ذوق شوق کا متمنی ہے ۔ کوئی