ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 101 ( 20 ) جسمانی صحت کا خیال رکھے : فرمایا سر میں تیل ڈالنا اس نیت سے کہ یہ سرکاری کلیں ہیں ان کو تیل دے کر ان سے کام لیا جائے موجب اجر ہے ۔ امید ہے کہ حق تعالی اس پر اجر عنایت فرماویں ۔ ( 21 ) مقیم ، مسافر امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی رکعتوں میں قراءت نہ کرے : فرمایا مقیم مسافر کے پیچھے اگر نماز پڑھے تو ایک قاعدہ کلیہ یاد رکھنا چاہئے خواہ کسی جگہ شریک ہوا ہو ، اس قاعدے سے سب کا حکم معلوم ہو جائے گا ۔ وہ یہ کہ بعد ختم نماز مسافر کے اول جو دو رکعت ہوں گی وہ بلا قعدۃ بینہما اور بلا قراءت پڑھے گا ۔ اب اگر کوئی ایک رکعت مسافر کے ساتھ پائے تو بعد سلام اولا دو رکعت بلا قعدہ پڑھ کر دونوں کے بعد قعدہ کر کے پھر ایک رکعت جو نہیں ملی تھی اس کو مع قراءت ادا کرے ۔ یا اگر اخیر قعدہ میں شریک ہوا تو اول دو رکعت بلا قعدہ درمیانی اور بدون فاتحہ پڑھ کر پھر وہ دو رکعت ادا کرے جو نہیں ملی تھیں ۔ یہ ترتیب افضل ہے ۔ اور یہ بھی جائز ہے کہ جو رکعت نہیں ملی تھی اس کو پہلے پڑھ کر پھر اخیر میں وہ دو رکعت پڑھے جو مسافر کے سلام کے بعد مقیم پڑھتا ہے ۔ ( 22 ) تمام اختیارات اللہ تعالی کے پاس ہیں : فرمایا الا لہ الخلق والامر کے معنی اس وقت یہ سمجھ میں آئے کہ اس کے قبل حق تعالی نے تفصیلا عالم کو پیدا کرنا ان ربکم اللہ الذی خلق الخ میں اور عالم میں امر کا جاری ہونا یغشی الیل و النھار الی قولہ مسخرات بامرہ میں بیان فرمایا تھا ۔ اب اس تفصیل سابق کو بطور اجمال کے فرما رہے ہیں کہ