ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )-------------------------------------------------------------- 40 میں اس کا اہتمام زیادہ آیا ہے اور اس کو ورع کہتے ہیں ۔ ( 37 ) ایصال ثواب میں عین شی نہیں پہنچتی : ارشاد فرمایا کہ بعض جہلاء کے برتاؤ سے یہ شبہ پڑتا ہے کہ وہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایصال ثواب میں جو چیز دی جاتی ہے وہی پہنچتی ہے ۔ چنانچہ بچے کے ثواب پہنچانے میں دودھ ۔ اور شہدائے کربلا کے ثواب بخشنے میں شربت علی ہذا ۔ سو کلام مجید میں اس کا رد صریح موجود ہے ۔ لن ینال اللہ لحومھا ولا دماءھا ولکن ینالہ التقوی منکم ۔ ( 38 ) اعمال پر دوام سے حب خداوندی حاصل ہو جاتی ہے : ارشاد فرمایا کہ پیلی بھیت میں ایک بزرگ تھے ۔ میں نے ان سے ایک دفعہ عرض کیا کہ کوئی بات بتلائیے جس سے خدا تعالی کی محبت پیدا ہو ۔ انہوں نے فرمایا کہ تم اپنے دونوں ہاتھ آپس میں رگڑو ۔ میں نے ان کے ارشاد کے موافق اپنے دونوں ہاتھوں کو آپس میں رگڑا ۔ فرمایا کیوں کچھ گرمی پیدا ہوئی ۔ میں نے عرض کیا جی ہاں ۔ فرمانے لگے بس اسی طرح رگڑتے رگڑتے محبت بھی پیدا ہو جاتی ہے ۔ ( 39 ) حسن کلام حسن ظن کی فرع ہے : ارشاد فرمایا کہ ایک شخص کا انتقال ہوا ۔ لوگ جنازے کے لئے جا رہے تھے کہ ہوا زور سے چلنے لگی اور مٹی اڑنے لگی ۔ ایک شاعر صاحب ظریف بھی ساتھ تھے ۔ ان کو اس موقع پر مادہ تاریخ انتقال یہ سوجھا کہ " مٹی خراب " ۔ ایک صاحب دل بھی اس مجمع میں تھے ۔ فرمانے لگے کہ میاں مسلمان کے لئے ایسی بات کیوں کہتے ہو ۔ یوں کہو کہ مات بخیر ۔ عجب کمال کیا کہ اس میں تمام وہی حروف ہیں جو پہلے مادے میں تھے ۔ صرف ترتیب بدلنے سے کیا سے کیا ہو گیا ۔