ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 83 کے لئے موضوع نہ ہونے کے کم ہے اور خود اس میں گونہ استقلال بھی ہے ۔ تو اس میں شدہ شدہ غلو کا بھی اندیشہ زائد ہے کہ چند روز میں اس کا حج و طواف نہ ہونے لگے ۔ ( 15 ) تفاخر کا اندازہ قرائن سے ہوتا ہے : بعض لوگوں کو رسوم شادی میں بنابر تفاخر صاحب تقریب کے شریک نہ ہونے پر شبہ ہو جاتا ہے کہ ریا و نمود متعلق قلب کے ہے اور قلب کا حال معلوم نہیں ہو سکتا ۔ بجواب اس کے ارشاد فرمایا کہ ریا جس طرح اظہار سے معلوم ہو سکتی ہے اسی طرح قرائن سے بھی معلوم ہو سکتی ہے ۔ حدیث میں آیا ہے نھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم عن طعام المتبارئین ۔ یہ ظاہر ہے کہ فخر کرنے والے زبان سے نہیں کہتے کہ ہم فخر کے لئے کر رہے ہیں پس اگر قرائن اس میں معتبر نہ ہوتے تو اس حدیث پر عمل کرنے کی کوئی صورت ہی نہ ہوتی اس سے معلوم ہوا کہ قرائن سے بھی فخر معلوم ہو سکتا ہے ۔ ( 16 ) مستبعد اور محال ہونے میں زمین آسمان کا فرق ہے : ارشاد فرمایا کہ رام پور میں ایک شخص نے سوال کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کو معراج جسمانی ہوئی تھی یا روحانی ۔ میں نے کہا کہ جسمانی ۔ کہنے لگے کہ ثبوت ۔ میں نے کہا : سبحان الذی اسری بعبدہ اور ولقد رآہ نزلۃ اخری عند سدرۃ المنتھی اور حدیثیں ۔ کہنے لگے کہ کیا یہ ممکن ہے کہ جسم انسانی ایسے طبقہ سے عبور کرے جہاں ہوا نہ ہو ۔ میں نے کہا کہ ہاں ممکن ہے ۔ کہنے لگے کہ ثبوت ۔ میں نے کہا کہ امکان نام ہے عدم الوجوب و عدم الامتناع کا جب وجوب و امتناع نہ ہو گا تو امکان ثابت ہو جائے گا اور چونکہ امکان اصل ہے لہذا جو مدعی امتناع یا وجوب ہو دلیل اس کے ذمہ ہے ہم اصل سے متمسک ہیں ہمارے ذمہ