ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 184 تھا ۔ لہذا ایسی صورتوں میں کوئی طبعی نفرت نہیں ، صرف شرعی ممانعت ہے ۔ سو چونکہ ایسی حالت میں مفسدہ کا احتمال بعید نہ تھا ، چنانچہ ایسے ناگفتہ بہ واقعات ہوئے ہیں ۔ اس لئے فقہاء نے ایسے محارم شرعی سے بھی پردہ کرنے کا حکم لگایا ہے ۔ بلکہ بعض نے یہاں تک احتیاط کی ہے کہ چچا اپنی جوان بھتیجی کو بھی بے حجاب نہ دیکھے ، کم از کم وہ اپنے لڑکوں ہی کے لئے تجویز کرنے کی نظر سے تو اسے دیکھے گا ۔ پھر فرمایا کہ میرے والد اس پردہ کے معاملہ میں بہت اہتمام رکھتے تھے ۔ ( 47 ) زمانے کا مذاق بدل گیا : برسبیل وعظ بیان فرمایا کہ زمانے نے کچھ ایسا پلٹا کھایا ہے کہ پچھلے لوگ عبادت چھپا کر اس لئے کیا کرتے تھے کہ کہیں شہرت نہ ہو جائے اور اب اس لئے چھپا کر کرتے ہیں کہ کہیں لوگ طعن نہ کریں ۔ ( 48 ) حضرت شہید پر توحید کا بے حد غلبہ تھا : فرمایا کہ ایک رسالے میں دیکھا ہے کہ حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب نے حضرت سید احمد صاحب بریلوی کو تصور شیخ تعلیم فرمایا تو سید صاحب نے عرض کیا کہ یہ تو شرک ہے ۔ شاہ صاحب نے فرمایا : بہ مے سجادہ رنگین کن گرت پیر مغاں گوید کہ سالک بے خبر نبود زراہ ورسم منزل ہا سید صاحب نے جواب دیا کہ اس شعر میں تو معصیت کے بارے میں حکم ہے ۔ اگر آپ معصیت کے لئے فرمائیں تو خیر کر لوں گا ۔ پھر توبہ کر لوں گا ۔ لیکن تصور شیخ تو شرک ہے ۔ شرک ہر گز کسی حال میں نہیں کروں گا ۔ اس پر حضرت شاہ صاحب بہت خوش ہوئے اور فرمایا کہ تمہارے مناسب سلوک ولایت نہیں ہے ۔ تم