ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 100 ( 17 ) حقوق العباد کی ادائیگی ضروری ہے : فرمایا حقوق العباد کا ادا کرنا اور وظائف سے بدرجہا زیادہ ضروری ہے ۔ اس کے ترک سے مواخذہ ہوگا اور ترک وظائف سے کچھ مواخذہ نہیں ۔ یہ تو مستحب ہے ۔ لوگ ضروری کام چھوڑ کر غیر ضروری اختیار کرتے ہیں ۔ ( 18 ) تدریجی اصلاح میں نفع زیادہ ہے : فرمایا توجہ دو طرح پر ہےَ ۔ ایک تو انبیاء علیہم السلام کا طریقہ تھا کہ نصیحت اور دعا اور شفقت علی الخلق سے بتدریج اصلاح فرماتے تھے ۔ اس طریقہ کا نفع دیرپا ہوتا ہے ۔ دوسرا طریقہ مشق سے قوت تصرف پیدا کرنا ، پھر اس قوت سے توجہ کرنا قلب مرید پر اس کا اثر فوری ہے ، مگر دیرپا نہیں جلد ذائل ہو جاتا ہے۔ (19 ) نعمت دیکھ کر منعم کو یاد کرے : فرمایا بعض بزرگان دین نفیس طعام اور ٹھنڈا پانی عمدہ لباس اس لئے پسند فرماتے ہیں کہ ان کے ساتھ اسمائے الہیھ منعم وغیرہ کا تعلق خاص ہے ۔ عارف کو اس تعلق کی وجہ سے اس میں حظ ہوتا ہے نہ کہ لذت نفس کے سبب سے ۔ واقعی عارف اور غیر عارف میں بڑا فرق ہے ۔ عارف کو دنیاوی تمتعات میں بھی ترقی ہوتی ہے بوجہ حقیقت شناسی کے ۔ ان حضرات کا سب کام اللہ کے واسطے ہوتا ہے ۔ ع کارپاکاں راقیاس از خود مگیر ہمارے مرشد حضرت حاجی صاحب قدس اللہ سرہ فرماتے تھے کہ نفس کو خوب کھلاؤ اور اس سے خوب کام لو ۔ ترک طعام سے کیا فائدہ ؟ اور اس ضمن میں یہ بھی فرمایا کہ اسمائے الہیھ کا تعلق اکوان کے ساتھ جب منکشف ہوتا ہے تو چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ پھر زمین کا احترام اس تعلق کے سبب غالب ہو جاتا ہے ۔