ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 192 اکثر مواجب عجب و کبر و ریاء کا ہو جاتا ہے ۔ مگر یہ بات یاد رہے کہ وسوسہ عجب و کبر و ریا اور چیز ہے اور خود عجب و کبر و ریاء اور چیز ۔ پہلا غیر اختیاری ہے اور دوسرا اختیاری ۔ پہلے پر مواخذہ نہیں ، دوسرے پر مواخذہ ہے ۔ کام اپنا کرتے رہے اور وساوس کی کچھ پرواہ نہ کرے ۔ ( 62 ) میلاد میں قیام کی حقیقت : فرمایا کہ مولانا محمد یعقوب صاحب فرماتے تھے کہ جو لوگ میلاد میں قیام کرتے ہیں اس کی وجہ ایجاد یہ معلوم ہوتی ہے کہ کسی وقت میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی پیدائش کا ذکر ہو رہا ہو گا کہ کوئی اہل دل وہاں موجود تھے غلبہ حال اور وجد میں وہ کھڑے ہو گئے ۔ پھر لوگوں نے اس کو طریقہ کر لیا اور غلو کرنے لگے اور بدعت کی حد تک پہنچا دیا ۔ ( 63 ) غیر کی نقالی باعث ذلت ہے : فرمایا کہ تعلیم جدید والوں میں تقلید حکام نے یہاں تک اثر کیا ہے کہ ایک حاکم اتفاق سے کسی قدر لنگڑا تھا تو بعض طلباء انگریزی بھی اس کی چال کو پسند کر کے لنگڑا کر چلنے لگے تھے ۔ ( 64 ) ہر کس و ناکس بیعت کا اہل نہیں : فرمایا کہ لوگوں نے بیعت کو خراب کر دیا ہے ، کچھ قیود رکھنی چاہئیں ۔ یہ نہیں کہ جو آئے انکار ہی نہیں ۔ اس وقت میں مصلحت یہی ہے ۔ چنانچہ میں نے شرائط اسی غرض سے طبع کرا رکھی ہیں ، کیونکہ زبانی بار بار کہنا دقت طلب ہے ۔ جو آیا ایک پرچہ اس کو دے دیا ۔ اگر منظور کر لے تو بیعت سے انکار نہیں ، ورنہ جاؤ ۔ یہ اچھا ہے کہ بجائے سو کے دس ہوں اور ہوں کام کے اور سفر کی مریدی اچھی