ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 115 ہے اس سے وضو اور غسل کر لینا جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا کہ جائز ہے ، کیونکہ یہ پانی مسافروں کی ہر قسم کی ضرورت کے لئے بھرا گیا ہے ۔ طہارت خاصہ حاصل کرنے کے لئے نہیں ، ورنہ اگر ایسا ہوتا تو قانون میں اس کی تصریح ہوتی اور اس کے خلاف سے منع کیا جاتا ۔ ( 47 ) احکام میں حکمتیں ڈھونڈنا سلامتی کے خلاف ہے : فرمایا کہ اکثر لوگوں میں یہ مرض ہے کہ وہ احکام شریعت کی علل تلاش کیا کرتے ہیں اور جب علت نہیں ملتی تو حکمت کو علت سمجھ کر اسی کو معترضین کے جواب میں پیش کر دیتے ہیں ۔ حالانکہ علت ما یترتب علیہ الحکم کو کہتے ہیں اور حکمت خود مرتب علی الحکم ہوتی ہے تو دونوں جدا جدا ہیں ۔ نیز تعیین حکمت جہاں منصوص نہ ہو چونکہ تخمینی امر ہے اس لئے اس میں جانب مخالف کا قوی احتمال باقی ہے ۔ پس اگر کسی وقت یہ حکمت مخدوش ہو جائے تو اس سے حکم خداوندی بھی مخدوش ہو جائے گا ۔ سلامتی کی روش یہ ہے کہ یوں کہا جائے کہ احکام میں حکمت تو یقینا ہے ، لیکن تعیین جہاں شارع علیہ السلام نے نہیں کی وہاں ہم بھی نہ کریں اور محض امتثال حکم باری سمجھ کر کرتے رہیں ۔ ( 48 ) عذاب و ثواب سب حسی ہیں : فرمایا کہ امام غزالی کے بعض اقوال سے عذاب و ثواب کا غیر حسی ہونا متوہم ہوتا ہے ، لیکن امام کے تبحر سے ہر گز یہ امید نہیں ہو سکتی کہ ان کا یہ مطلب ہو ، بلکہ اصلی بات یہ ہے کہ حکمائے امت کے انداز مختلف رہے ہیں ۔ بعضے ایسا کرتے ہیں کہ مخاطب کی سمجھ اور اس کا میلان کسی خاص طرف دیکھ کر حق بات کو ایسے نرم اور اس کے خیالات سے ملتے جلتے الفاظ میں کہتے ہیں کہ اس کو وحشت نہیں ہوتی ۔ جب وہ مخاطب مانوس ہو جاتا ہے تو اس کو اصل حقیقت بتلا دیتے ہیں ۔ علامہ کے