ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 61 ( 82 ) اللہ تعالی کے لئے جمع کا صیغہ شان عظمت کا بیان ہے : فرمایا کلام اللہ میں کہیں صیغہ واحد متکلم کا ہے ، کہیں جمع کا مثلا الیوم اکملت لکم دینکم میں واحد متکلم ہے ۔ ولئن شئنا لنذھبن بالذی اوحینا الیک ، میں جمع متکلم ہے ۔ غور کرنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جس مقام پر رحمت اور شفقت کا مضمون ہے وہاں واحد متکلم کے ساتھ ارشاد فرماتے ہیں ۔ چنانچہ آیت مذکورہ میں تکمیل دین کا ذکر تھا ، جو سراسر نعمت ہے ۔ اس لئے اکملت لکم فرمایا ۔ اور جہاں شان جلال و استغناء اور عظمت کا بیان ہے وہاں جمع کا صیغہ آیا ہے کہ تم نے ایسا کیا ہم ایسا کریں گے ۔ یہ بات سمجھ میں آتی ہے ۔ ( 83 ) نماز میں الفاظ کو توجہ سے پڑھنا دافع خیالات ہے : فرمایا نماز میں جی لگنے کا طریقہ یہ ہے کہ جو کچھ زبان سے پڑھتا ہے اس میں ہر ہر لفظ پر مستقل ارادہ کر کے پڑھے ۔ صرف یاد سے پڑھتا نہ چلا جاوے ۔ ان شاء اللہ تعالی جمیع خیالات رفع ہو جاویں گے اور جی لگنے لگے گا ۔ ( 84 ) پہلے ذکر لسانی ، پھر قلبی ، پھر مراقبہ ہے : فرمایا خلاصہ دستور العمل کا یہ ہے کہ اول اسم ذات کا ذکر لسانی کرے ، پھر قلبی ، یعنی شغل ، پھر مراقبہ ۔ اور یہ سب اس کثرت سے کرے کہ حال ہو جاوے اور ہمارے حضرت مرشد حاجی صاحب قبلہ کے یہاں تمام لطائف میں سے قلب پر زیادہ توجہ مقصود ہے ۔ ( 85 ) اہل سنت والجماعت کو عقائد کی وجہ سے عذاب نہ ہو گا چند سائلین نے دریافت کیا کہ 72 فرقہ جن کی نسبت ارشاد حضور صلی اللہ علیہ و سلم ہے : کلھم فی النار الا امۃ واحدۃ ۔ اس کے کیا معنی ہیں ۔ وجہ اشکال کی یہ