ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 202 تصور اس غرض کے زیادہ مناسب ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بعض شیوخ کا معمول تھا کہ جب کوئی ان شیخ کے پاس بیعت ہونے جاتا تھا تو شیخ اس سے پوچھتے تھے کہ کسی پر عاشق بھی ہو ۔ وجہ اس کی یہ تھی کہ عاشق کا خیال ایک ہی جانب ہوتا ہے ۔ اس لئے توجہ الی اللہ کرنے کے لئے صرف ایک خیال دفع کرنے کی ضرورت ہوتی تھی ۔ وہ شیخ کی ذرا سی توجہ سے دفع ہو کر توجہ الی اللہ سے مبدل ہو جاتا ہے ۔ اگر خیالات بہت سے ہوں تو اس میں زیادہ مشقت اٹھانے کی ضرورت تھی ۔ چنانچہ بعض شیوخ نے بھینس تک کا عشق مرید کو بتلایا ۔ البتہ عشق ناجائز کی تعلیم کے لئے اجازت نہیں ۔ بعض لوگ تصور شیخ کی بابت معترض ہوتے ہیں ۔ مگر ان کو تفصیل معلوم نہیں اور نہ اس کا اندازہ ہے کہ جائز قسم میں کیا حکمت ہے ۔ بات یہ ہے کہ : در نیابد حال پختہ ہیچ خام شیخ جو بات مناسب مرید کے دیکھتا ہے اس پر عمل کراتا ہے اور اگر شبہ ہو کہ دفع خطرات جب ہر تصور سے ہو سکتا ہے تو حق تعالی ہی کا تصور کیوں نہ کیا جائے ۔ جواب یہ ہے کہ اللہ میاں چونکہ غائب ہیں ان کا تصور بعض کو جمتا کم ہے ۔ اس لئے دفع خیالات کے لئے موثر کم ہوتا ہے ۔ اور اگر کسی شخص کو ایسا ہو کہ صرف اللہ میاں کا تصور دافع خیالات ہو سکے تو اس شخص کو کوئی حاجت تصور شیخ کی نہیں ۔ ( 82 ) بیماری وغیرہ کے لئے عملوں کے موثر نہ ہونے کی تحقیق : فرمایا کہ بعض عمل جو لوگ بیماری وغیرہ کے لئے کرتے ہیں ان میں جو آیات ہیں اس کے موثر نہ ہونے کی وجہ باوجودیکہ کلام حق موثر ہونا چاہئے یہ ہے کہ ان کا اثر جو شریعت میں موعود ہے وہ بلا شبہ یقینی ہے اور وہ آخرت کا ثواب ہے اور جو آثار ان کے ہم نے مثل بیماری وغیرہ کے دافع ہونے کے تجویز کر رکھے ہیں جن کا