ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت (جلد اول)------------------------------------------------------- 177 ( 31 ) چشتیہ کے ہاں شورش اور نقشبندیہ کے ہاں سکون ہے : ایک بار دستر خوان پر سرکہ کی میٹھی چٹنی آئی ، جس میں نمک مرچ بھی خوب تھا ۔ سرکہ کی تیز کھٹائی اور نمک مرچ کا چٹپٹا پن مٹھائی کے ساتھ مل کر عجیب لطف دیتا تھا ۔ فرمایا کہ اس میں وہ لطف ہے جیسے کہ نسبت چشتیہ نسبت نقشبندیہ کے ساتھ جمع ہو گئی ہو ۔ پھر فرمایا کہ چشتیہ کے یہاں شورش بہت ہے اور نقشبندیہ کے یہاںسکون ۔ گویا چٹپٹا پن اور مٹھاس دونوں کے مناسب حال ہے ۔ (32) سلسلہ میں داخل ہونے کی برکت ضرور ظاہر ہوتی ہے : ایک موقع پر فرمایا کہ مثل صحت نسبت کے صحت سلسلہ میں ضرور برکت اور اثر ہوتا ہے ۔ ایسے سلسلے میں کوئی شخص بیعت ہو تو اگر اس کا پیر کامل نہ ہو تو اس پیر کا پیر کامل ہو گا ۔ اگر وہ بھی نہ ہوا تو اس کا پیر ۔ غرض اسی طرح کہیں نہ کہیں سے ضرور اس شخص کا کام بن جائے گا ۔ (33) شیخ محض واسطہ فیض ہے : عرض کیا گیا کہ شیخ کا فیض ہزار ہا مریدوں کو مختلف مقامات پر ایک ہی وقت میں محسوس ہوتا ہے ۔ یہ کس طرح ہوتا ہوگاََِِ ؟َ فرمایا کہ اصل فیض پہنچانے والا فیاض حقیقی ہے ۔ شیخ محض واسطہ فیض ہوتا ہے ۔ جس طرح ابر سے پانی چھت پر برستا ہے اور وہاں سے چاروں طرف پرنالوں میں سے ہو کر بہہ جاتا ہے ۔ شیخ کو خبر بھی نہیں ہوتی اور اس کے متفرق مریدوں کو اس کا فیض پہنچتا رہتا ہے ۔ (34) علم سے صحبت کا درجہ زیادہ ہے : فرمایا کہ علم زیادہ مقصود نہیں ، بلکہ اثر علم مقصود ہے ۔ اور یہ بزرگوں کی