ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 206 ہے اور نصوص فضائل وفائے نذر سے اس کا اطاعت ہونا معلوم ہوتا ہے خصوص بعد انضمام لا نذر فی معصیت کے ) فرمایا کہ ردالمختار میں نقل کیا ہے کہ یہ ناپسندیدگی نذر معلق کے ساتھ خاص ہے ۔ چنانچہ اس کی تعلیل فان النذر لا یرد من القدر شیئا اس کی صاف دلیل ہے ۔ جب اس سے مطلق نذر کا طاعت ہونا لازم نہیں آتا پھر نذر معلق میں بھی عدم پسندیدگی عارض کی وجہ سے ہے ۔ اس سے نفس نذر کے طاعت ہونے میں کوئی قدح نہیں ہوتا ۔ ( 89 ) رؤیت ہلال میں تار کی خبر معتبر نہیں : درباب رؤیت ہلال تار کی خبر مقبول نہ ہونے پر اس سوال کے جواب میں ( کہ تار پر لاکھوں روپیہ کا کاروبار ہوتا ہے ۔ اگر وہ معتبر نہ ہوتا تو اس پر ایسا اعتماد کیوں ہوتا ) فرمایا کہ سیشن کے مقدمہ میں شہادت یا حکم سزا بذریعہ تار صحیح کیوں نہیں ؟ کیا دین کی قیمت نفس سے بھی کم ہے ۔ پس اموال کے ابتذال سے نفس اور دین کا ابتذال لازم نہیں آتا ۔ ( 90 ) کلالہ کی آیتوں میں تفسیری نکتہ : قرآن مجید میں دو آیت فرائض کے متعلق جس میں کلالہ کا حکم مذکور ہے ایک عجیب نکتہ بیان کیا ۔ ایک آیت یہ ہے : و ان کان رجل یورث کللۃ او امرۃ ولھ اخ او اخت فلکل واحد منھما السدس ۔ فان کانوا اکثر من ذلک فھم شرکاء فی الثلث ( الآیۃ ) دوسری آیت یہ ہے : ان امرء ھلک لیس لھ ولد ولھ اخت فلھا نصف ما ترک ۔ و ھو یرثھا ان لم یکن لھا ولد ۔ فان کانتا اثنتین فلھما الثلثان مما ترک و ان کانوا اخوۃ رجالا و نساء فلذکر