ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 162 سائل خاموش ہو گئے ۔ ( 25 ) عورتوں کے خروج میں فتنہ کا اندیشہ ہے : ایک سوال کیا گیا کہ عورتوں کے پردے میں رکھنے کی علت تو یہی ہے کہ ان کے خروج سے فتنے کا اندیشہ ہے اور یہ علت جیسی کہ عورتوں میں پائی جاتی ہے امارد میں بھی پائی جاتی ہے تو اشتراک علت سے حکم بھی مشترک ہونا چاہئے ۔ پس امارد کے لئے بھی خروج جائز نہ ہونا چاہئے ۔ جواب میں فرمایا کہ شریعت کا قاعدہ کلیہ ہے کہ جس امر میں مفاسد مخلوط ہو جائیں ، اگر وہ غیر ضروری ہو تو اس امر ہی کو روک دیا جاتا ہے ۔ اور اگر وہ ضروری ہوتا ہے تو اس کی ممانعت نہیں کی جاتی ۔ بلکہ مفاسد کی اصلاح کی کوشش کی جاتی ہے ۔ تو عورتوں کا خروج چونکہ غیر ضروری تھا ، اس لئے بوجہ ترتب مفاسد کے اسی کو روک دیا گیا اور امارد چونکہ چند روز میں رجال ہونے والے ہیں اور ان کے لئے کمالات واجبۃ التحصیل علی الرجال کا حاصل کرنا ضروری ہے اور وہ عادتا بدون خروج ممکن نہیں ۔ اس لئے ان کے خروج کو نہیں روکا گیا ، بلکہ مفاسد مرتبہ کا انسداد انذار وعید سے کیا گیا ۔