ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 185 سلوک نبوت کے شایاں ہو ۔ چنانچہ سید صاحب کی تربیت سلوک نبوت پر فرمائی گئی اور صرف تیرہ روز میں سب مقامات طے ہو گئے ۔ سبحان اللہ ! اس سے شاہ صاحب کی بھی جامعیت ثابت ہوتی ہے ۔ سید صاحب پر مذاق توحید بے حد غالب تھا ۔ ف : بقول بعض مے سے مراد وہ امور لئے گئے ہیں جو صورتا معاصی ہیں ۔ چنانچہ حضرت سید صاحب نے جو جواب میں فرمایا کہ اگر آپ معصیت کے لئے فرمائیں تو کر لوں گا ۔ اس سے بھی مراد ایسے ہی امور ہوں گے ورنہ حکم شیخ پر بھی معصیت کی اجازت نہیں اور تصور شیخ جو علی الاطلاق شرک فرما دیا ۔ اس سے بھی وہ امور مراد ہیں جو صورتا شرک ہیں ۔ لیکن چونکہ حضرت سید صاحب پر مذاق توحید بے حد غالب تھا شرک کی ظاہری صورت کو بھی گوارا نہ فرمایا ۔ ( 49 ) توجہ کا تعلق قوت خیالیہ سے ہے : مذکورہ بالا ارشاد کے بعد فرمایا کہ الحمد للہ میں نے بھی کبھی تصور شیخ نہیں کیا ۔ کیونکہ تصور شیخ میں اپنی پوری توجہ کو شیخ کے واسطے مجتمع کرنا ہوتا ہے اور اس درجہ کی توجہ حضرت حق سبحانہ تعالی کا حق ہے ۔ یہی حال مرید کو توجہ دینے کا ہے ۔ اس میں بھی ہمہ تن متوجہ ہوئے بغیر نفع نہیں ہوتا ۔ اور ایسی کامل توجہ ایک مخلوق کی طرف کرنا اس سے خدا تعالی کے سامنے شرم آتی ہے ۔ البتہ حق تعالی سے دعا کرنا اور خلوص کے ساتھ تعلیم و تلقین کرنا یہ طریقہ سنت کے موافق ہے اور بہت نافع ہے ۔ رہی توجہ تو اس کا تعلق محض قوت خیالیہ سے ہے جو مشق سے حاصل ہو جاتی ہے ۔ اس کو مقبولیت سے کچھ نسبت نہیں ۔ البتہ چونکہ اچھے کام میں صرف کی جاتی ہے اچھی ہے جیسے کشتی و پہلوانی کہ فی نفسھ عبادت نہیں ۔ لیکن اگر اعداء دین کے مقابلہ میں اس سے کام لے حسنہ ہے ۔ باقی غیر مسلم تک بھی اس کو حاصل کر سکتا