ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 187 ہے ۔ پھر فرمایا کہ حکومت کا ڈر ایسی چیز ہے کہ کانپور میں میں نے ایک طالب علم کو جو غصیارہ تھا مدرسے سے نکال دیا ۔ اس کا خط میرے پاس آیا کہ میں آپ کے پاس عنقریب آؤں گا اور اپنے ساتھ سنکھیا بھی لیتا آؤں گا ۔ اگر آپ مدرسے میں رہنے کی اجازت نہ دیں گے تو آپ کے سامنے بیٹھ کر سنکھیا کھا لوں گا ۔ دوسرے تیسرے روز وہ آئے ۔ میں نے دریافت کیا کہ سنکھیا بھی لائے ہو ۔ اس پر کچھ نادم ہوئے ۔ میں نے کہا کہ تم یہاں سے چلے جاؤ ۔ ورنہ یاد رکھو تھانے میں اس خط کو بھیج کر میاں کا اقدام خود کشی میں چالان ہی نہ کرایا ہو ۔ یہ سن کر وہ فورا چلے گئے ۔ حکومت کا ڈر ایسی چیز ہے ۔ ( 52 ) اخلاق رذیلہ کے مقتضاء پر عمل نہ کرے : فرمایا کہ جبلت کا افعال سے تعلق نہیں اخلاق سے تعلق ہے ۔ یعنی اخلاق جبلی ہوتے ہیں اور ان میں انسان مجبور ہوتا ہے ۔ وہ اس کا مکلف نہیں کہ اخلاق رذیلہ کی جڑ کو زائل کر دے ، البتہ ان کے مقتضاء پر عمل کرنا یہ موجب مواخذہ ہے ۔ پس اخلاق رذیلہ سے اگر افعال رذیلہ کا تقاضا ہو اس کے مقتضاء پر عمل نہ کرے ۔ خلاصہ یہ کہ مواخذہ اعمال پر ہے نہ کہ اخلاق پر جبکہ اس کے مقتضاء پر عمل نہ ہو ۔ ( 53 ) علماء کو فتوی دینے میں نرمی نہ کرنی چاہئے : مولانا کی خدمت میں مظفر نگر سے ایک خط آیا ۔ لفافے ہی کو اوپر سے دیکھ کر بعض قرائن سے فرمانے لگے کہ بازار کی مسجد کا قصہ معلوم ہوتا ہے ۔ حاضرین میں سے ایک صاحب بولے کہ بازار والی مسجد کے متعلق جمعہ ہونے کے بارے میں بہت نزاع پیش آیا ۔ حتی کہ دو فریق ہو گئے ۔ ایک فریق جمعہ قائم ہونے سے اس