ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 163 تمہید مقالات حکمت ماہر چہ خواندہ ایم فراموش کردہ ایم الاحدیث یار کہ تکرار مے کنیم باغباں خانہ ات آباد ثنا خوان توام چوں صبا باد فروش گل ریحان توام مقالات حکمت ( حصہ سوم ) بسم اللہ الرحمن الرحیم ( 1 ) ناپاک بھی پاک ہو جاتا ہے : احقر نے استدعائے بیعت کے وقت عرض کیا کہ اول حضرت مجھ کو اس قابل کر دیں ۔ یہ ناپاک ہاتھ اس قابل نہیں کہ حضور کے پاک ہاتھوں میں دیئے جائیں ۔ ارشاد فرمایا کہ جی ایک دریا تھا ۔ اس کے پاس ایک ناپاک آدمی آیا ۔ دریا نے کہا کہ تو آ میرے پاس ۔ اس نے جواب دیا کہ تو پاک اور صاف شفاف اور میں پلید ناپاک ۔ میں ایسی حالت میں کیا آؤں ۔ دریا نے کہا کہ تو ناپاکی کی حالت میں آنا نہیں چاہتا اور بغیر میرے پاس آئے اور مجھ میں نہائے پاک ہو نہیں سکتا ۔ تو پھر ہمیشہ کے لئے دوری ہی رہی ۔ تجھ کو چاہئے ناپاک ہی میرے پاس چلا آ ۔ پاک بھی میرے ہی پاس آ کر ہو گا ۔ ( 2 ) گناہ کے تقاضے کے باوجود رکنا انسانی جوہر ہے : عرض کیا کہ حضرت کچھ ایسا ہو جائے کہ قلب میں گناہ کا خیال ہی نہ آئے ۔ فرمایا کہ جی دیوار ہو جانا کس کام کا ۔ اسی وقت دیوار گیری سے قلمدان لینے اٹھے ۔ سامنے کی دیوار کی جانب اشارہ فرما کر کہا کہ یہ بے چاری دیوار کھڑی ہے ۔ برسوں