ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 57 ( 71 ) غلام کو رضا و تسلیم اختیار کرنی چاہئے : فرمایا انسان کو چاہئے کہ اپنے کو مستقل نہ سمجھے ، بلکہ یہ خیال کرے کہ میں غیر کے ملک میں ہوں اور یہ کبھی نہ خیال جمائے کہ فلاں حالت پر ہوتا تو بہتر تھا ۔ بلکہ رضاء و تسلیم اختیار کرنا چاہئے ۔ ورنہ پریشانی بڑھتی ہے ۔ جیسے بیل بندھا ہوا ہو ، وہ اپنے آپ کو جس قدر کھینچے گا اور گلا پھنسے گا اور جس قدر کھونٹا سے جس میں بندھا ہوا ہے قریب ہو گا راحت پاوے گا ۔ انسان کو بھی یہی خیال کرنا چاہیے ۔ ( 72 ) اہل تعلق کو مذموم نہ سمجھے : فرمایا کہ انسان کو بالکل اہل تجرد ہونا اور اہل تعلق کو مذموم سمجھنا نہ چاہئے ۔ جو لوگ بے تعلقی اختیار کئے ہوتے ہیں ان کی یہ بے تعلقی اہل تعلق ہی کی بدولت قائم ہے ۔ ورنہ تمام حوائج بند ہو جاویں ۔ ( 73 ) تمام کمالات عطائے حق ہیں : فرمایا اہل باطن کا عجیب حال ہوتا ہے ۔ ایک بزرگ نے اپنا بایاں پیر مسجد کے اندر سہوا رکھ دیا ۔ گھبرا گئے ۔ کسی نے دریافت کیا کہ حضرت اس قدر پریشان کیوں ہوئے ؟ فرمایا مجھے خوف ہوا ایسا نہ ہو کہ ترک اتباع سنت سے نور باطن جو کچھ عنایت ہوا صلب ہو جاوے ۔ فی زماننا اباحت کا ایسا دروازہ کشادہ ہو رہا ہے کہ ان امور کا تو کیا فرائض و محرمات تک کا بھی کچھ خیال نہیں ہے ۔ ( 74 ) اختلاف تعبیر کا منشاء : فرمایا میری رائے ناقص میں اتحاد و تغائر نفس و روح و قلب و عقل میں اختلاف نزاع لفظی ہے ۔ کیونکہ امور متغائرہ میں کوئی نہ کوئی مابہ الاشتراک ضرور ہوتا ہے ۔ جس نے مابہ الاشتراک پر نظر کی سب کو حقیقت واحدہ کہہ دیا ، جس نے