ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 221 کہ سود لینا کافر سے کیوں حرام ہے ؟ میں نے جواب میں لکھا کہ کافر عورت سے زنا کیوں حرام ہے ؟ بات یہ ہے کہ یہ حضرات علماء سے اختلاط نہیں کرتے ۔ اگر ایسا کریں تو بہت سے شبہات حل ہو جائیں ۔ 10 ۔ یا شیخ عبدالقادر شیئا للہ کا وظیفہ پڑھنا جائز نہیں : فرمایا کہ لوگوں نے یا شیخ عبدالقادر شیئا للہ وغیرہ کو تصوف قرار دے رکھا ہے ۔ کھلا ہوا شرک ہے ۔ آدمی کو چاہئے کہ مشرک تو نہ ہو ۔ میں نے اسی قسم کے صوفی سے کہا کہ وہ پڑھو جس کو پڑھ کر خود حضرت شیخ اس درجے کو پہنچے کہ تم ان کو ندا کرنے لگے ۔ درۃ المعارف میں لکھا ہے کہ ایک بزرگ اس کو پڑھ رہے تھے کہ آواز آئی کہ یوں پڑھو : " یا ارحم الراحمین " ۔ اسی درمیان میں ذکر آیا کہ فلاں بزرگ کا انتقال سماع میں جو اجمیر کے میلے میں ہو رہا تھا ہو گیا ۔ اس پر فرمایا کہ یہ یقینی نہیں کہہ سکتے کہ محض سماع ہی سے ہوا ، بلکہ ان کو اختلاج قلب کا عارضہ تھا اور مختلج فی الفور دورہ اٹھنے پر مر جاتا ہے ۔ بوجہ خوش آوازی کے دورے میں ترقی ہو کر انتقال فرما گئے ۔ یہ کمال نہیں ۔ عرض کیا گیا کہ اسلام خاں کے والد کا انتقال بلبل ہند کے مثنوی پڑھنے پر ہو گیا ۔ فرمایا کہ یہ ضعف قلب کی علامت ہے کمال نہیں ۔ 11 ۔ معرفت خداوندی بہت بڑی دولت ہے : فرمایا کہ حضرت علی سے پوچھا گیا کہ جناب کو بچپن میں مر جانا اور بے خطرہ جنت میں جانا اچھا معلوم ہوتا ہے یا بالغ ہو کر خطرے کے اندر پڑنا ۔ جواب دیا کہ بڑے ہو کر خطرے میں پڑنا ۔ اس لئے کہ بلوغ کے بعد حق تعالی کی معرفت تو ہو گی ۔ بچپن میں اس سے خالی ہے ۔