ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 156 قرآن کہاں رہا ؟ کیونکہ ارتفاع جزو سے ارتفاع کل ہو جاتا ہے ۔ پس سہل یہ ہے کہ یوں کہا جائے کہ یہ ثواب دس قرآن کا اس یسین کا ہے جو مقصود بالتلاوت ہو اور جو یسین اس تضاعف کے حساب میں متحقق ہے وہ ضمنی ہے جس کی تلاوت نہیں کی گئی ۔ پس یسین مقصود کے تضاعف ثواب سے یسین ضمنی کا تضاعف ثواب لازم نہیں آتا ۔ پس ان دس قرآنوں میں یسین ماننے سے بھی تسلسل لازم نہیں آتا ۔ اس لئے ان قرآنوں کو خالی از یسین ماننا تکلف مستغنی عنہ ہے ۔ ( 19 ) مغلوب الحال ہونا کمال کے منافی نہیں : میں نے عرض کیا کہ علامہ جامی اور محی الدین ابن العربی بڑے بڑے صاحب کمال ہیں ، لیکن مسئلہ وحدت الوجود کے متعلق ان حضرات نے بعض ایسی موحش تعبیرات کی ہیں جن میں یہ شبہ ہوتا ہے کہ یہ حضرات مغلوب الحال ہیں اور مغلوب ہونا علامت نقص ہے ۔ پس اگر یہ حضرات اصحاب کمال ہیں تو یہ مغلوبیت کیوں ہے ؟ اور مغلوب الحال ہیں تو ان کو صاحب کمال کیوں کہا جاتا ہے ؟ فرمایا کہ مغلوب الحال ہونا کمال کے منافی نہیں ہے ۔ بعض صاحب کمال بھی بعض اوقات کسی خاص کیفیت سے مغلوب ہو جاتا ہے ۔ البتہ مغلوب حال ہونا تکمیل کے منافی ہے ۔ یعنی اس وقت تکمیل نہیں کر سکتے ۔ اس کی ایسی مثال ہے کہ ایک بہت بڑا متبحر عالم کسی دقیق مسئلہ کے مطالعہ اور حل میں مستغرق ہے ۔ سو زمانہ استغراق میں بھی اس کا تبحر جاتا نہیں رہا ، لیکن وہ اس وقت تعلیم کے قابل نہیں ۔ ( 20 ) معاصی کو چھوڑنے پر جو مشقت ہوتی ہے موجب اجر ہے : فرمایا کہ جن لوگوں کو نسبت مع اللہ راسخ ہو چکتی ہے اگر وہ مائل الی المعصیت نہ ہوں اور جن پر خوف خداوندی کی براں تیغ ہر دم کشیدہ رہتی ہے اگر وہ پاک باز ہوں تو کوئی عجیب بات نہیں ، البتہ ان پر خدا کا یہ بڑا احسان ہے کہ ان