ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 186 ہے ۔ کوئی غیر متقی بھی اگر کسی کو دین کی توجہ دے تو گو وہ خود ایسا نہیں لیکن توجہ کے اثر سے دوسرے کے قلب میں دینداری پیدا کر سکتا ہے ۔ لیکن اس کے اثر کو بقاء نہیں ہوتا ۔ ( 50 ) درود شریف بالذات قرب ہے : عرض کیا گیا کہ جس طرح حضور پرنور سرور عالم صلی اللہ علیہ و سلم کے احسانات کی مکافات کسی درجے میں درود شریف سے متصور ہے ، اسی طرح اگر اپنے شیخ کے لئے کوئی چاہے تو کیا کرے ؟ فرمایا کہ دعا ۔ عرض کیا گیا کہ مثل درود شریف کے کوئی خاص دعا تجویز کر لینا کچھ خلاف تو نہیں ۔ فرمایا کہ درود شریف کو تو خود بالذات قرب فرمایا گیا ہے ۔ ایسا اعتقاد اس دعا کے ساتھ جائز نہیں ۔ البتہ مطلق دعا میں جو قرب ہے وہ اس دعا میں بھی ہے ۔ لیکن درود شریف کی تو ذات قرب ہے ۔ ایسا اعتقاد اس دعا کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے ۔ ( 51 ) تکمیل توبہ کے لئے آثار رشد و صلاح کا ظہور بھی ضروری ہے ایک شخص کے خط کے بارے میں فرمایا کہ اس میں بڑی گندی اور بے حیائی کی باتیں لکھی ہیں ۔ اپنے فسق و فجور کا اعلان کیا ہے ۔ تمام کفریات بھری پڑی ہیں ۔ اگر اہل اسلام کو قدرت ہوتی تو یہ کم بخت گردن زدنی ہے ۔ اسی خط کے حوالے سے دار پر چڑھا دیا جاتا ۔ عرض کیا گیا کہ باوجود توبہ کر لینے کے بھی دار پر چڑھا دیا جاتا ۔ فرمایا کہ معمولی توبہ کا اعتبار نہیں کیا جاتا ورنہ ہر بدمعاش کہہ لے کہ توبہ ہے اور چھوٹ جائے ۔ ایسا شخص جو توبہ کرتا ہے اس کو محبوس رکھا جاتا ہے ۔ جب تک کہ آثار رشد و صلاح کے اس سے ظاہر نہ ہوں اور یہ امید نہ ہو جائے کہ آئندہ بھی یہ ایسی حرکت سے باز رہے گا ۔ اور یہ حکومت سے ہو سکتا ہے ۔ پس ضرورت اس کی