ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 205 ( 86 ) ناپاک کلوخ سے دوبارہ استنجاء کرنا جائز نہیں : ایک شخص نے سوال کیا کہ کلوخ سے جب استنجا کیا تو وہ ایک ہی دو قطرے لگنے سے ناپاک ہو گیا تو اس کے بعد ناپاک کلوخ سے استنجا لازم آیا اور وہ بہ تصریح فقہاء ممنوع ہے ؟ جواب دیا کہ مجلس واحد جامع اشتات ہے اخیر تک کی تطھر حکم میں تطہیر واحد کے ہے ۔ اس لئے مجموع کے بعد وہ حکم کراہتھ استنجا بالنجس کے ظاہر ہو گا ۔ یعنی دوسری مجلس میں اس کا استعمال جائز نہ ہو گا ۔ ( 87 ) نماز ، تلاوت اور ذکر کے درجات میں تفاوت ہے : ایک مجلس میں اس کا نکتہ بیان کیا کہ پارہ اکیس کی پہلی آیت میں تلاوت اور صلوۃ کو تو بصیغہ امر فرمایا اور ان کی کوئی فضیلت بیان نہیں فرمائی اور ذکر کو بعنوان فضیلت ذکر فرمایا اور اس کا امر نہیں فرمایا ۔ نکتہ یہ ہے کہ تلاوت اور صلوۃ تو فرض ہے ۔ گو اتنا فرق ہے کہ صلوۃ فرض عین ہے اور تلاوت قرآن فرض کفایہ ۔ کیونکہ اصل فرض قرآن کا محفوظ کر لینا ہے جو مجموعہ امت پر فرض ہے اور وہ موقوف ہے تلاوت پر ۔ اس لئے وہ بھی اسی طرح فرض ہو گی اور بعد ضرورت ظاہر ہونے کے بیان فضیلت کی ضرورت نہیں ۔ اس کے ایقاع کے لئے بیان ضرورت ہی کافی ہے بخلاف ذکر کے کہ ماسوائے قرآن اور اذکار صلوۃ کے اور بقیہ اذکار بالمعنی المتبادر للذکر فرض نہیں ۔ اس لئے صیغہ امر کا تو فرمایا نہیں ، لیکن فضائل اس لئے بیان کئے کہ غیر ضروری ہونے پر نظر کرنا سبب ترک نہ ہو جائے ۔ کیونکہ استماع فضائل سبب ہو جائے گا فعل کا ۔ ( 88 ) نذر معلق کی ناپسندیدگی عارض کی وجہ سے ہے : اس سوال کے جواب میں ( کہ احادیث سے نذر کی عدم پسندیدگی معلوم ہوتی