ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )-------------------------------------------------------------- 32 لئے ہم عرض کرتے ہیں کہ ہم پر رحم فرمائیے ۔ ( 29 ) تعویذ لکھ کر گلے میں ڈالنا جائز ہے : ارشاد فرمایا کہ تعلیق تمایم و تعویذ ۔ قائم مقام قراءت کے ہے ۔ یعنی جو لوگ نہ پڑھ سکیں ، مثلا نابالغ تو ان کے گلے میں لکھ کر تعویذ ڈال دیا جائے اور بڑے جو پڑھ سکتے ہیں ان کو قرءت ہی کرنا اصل ہے ۔ دلیل اس کی حدیث عبداللہ بن عمرو ابن العاص کی ہے ، جس میں اعوذ بکلمات التامات کا بڑوں کو یاد کرا دینا اور بچوں کے گلے میں لکھ کر لٹکانا آیا ہے ۔ ( 30 ) صدقہ میں کسی جانور کو ذبح کرنا ضروری نہیں : ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ بیمار کی طرف جو بکری وغیرہ ذبح کرتے ہیں ، یہ ٹھیک نہیں معلوم ہوتا ۔ کیونکہ اس میں محض صدقہ مقصود نہیں ہوتا ، بلکہ خود ذبح کو شفا میں اس خیال پر موثر سمجھا جاتا ہے کہ جان کا بدلہ جان ہو جائے گا ۔ اور یہ شرع میں بجز عقیقہ کے کہیں معہود نہیں ۔ اور اگر عقیقہ پر قیاس کرنے لگیں تو اس پر اس کا قیاس ہو نہیں سکتا ۔ کیونکہ عقیقہ تو خود خلاف قیاس مشروع ہے ۔ دوسری چیز کا قیاس اس پر صحیح نہیں جیسا اصول میں مذکور ہے ۔ ( 31 ) بعض دقیق مسائل کو علمائے ربانیین ہی سمجھتے ہیں : ارشاد فرمایا کہ بعض رسوم اس قدر قلوب میں جاگزیں ہو جاتے ہیں کہ بڑے بڑے علماء اور صلحاء بھی باوجود کثرت تقوی اور طہارت ان رسوم سے آگاہ نہیں ہوتے ۔ اور ان میں تساہل برتتے ہیں ۔ اور یہ تساہل ان کو بوجہ حسن ظن کے پیش آتا ہے ۔ اور وہ عام لوگوں کے اغراض و عقائد پر مطلع نہیں ہوتے اور ان رسوم کے مفاسد متعدیہ کی طرف جو مآل کار ظاہر ہوتے ہیں ، بوجہ دقیق ہونے کے ان کی نظریں نہیں پہنچتیں ۔ ان مفاسد کا معلوم کرنا ایسے ہی شخص کا خاص حصہ ہے جس