ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 71 کی قلب پر پڑ رہی ہیں ۔ اور اگر اس سے تسکین نہ ہو تو قلب پر لفظ اللہ چاندی کے پانی سے لکھا ہوا تصور کرے اور کلام اللہ شریف روزانہ بلا ناغہ دیکھ کر تدبر کے ساتھ پڑھتا رہے ۔ خواہ کم ہی ہو اور بعد ہر نماز یہ مناجات پڑھ لیا کرے : یا رب زدو کون بے نیازم گردان وز افسر فقر سرفرازم گردان در راہ طلب محرم رازم گردان زان رہ کہ نسوے تست بازم گردان بے چینی کے وقت اس کی کثرت کرے : یا رب بتو درگر یختم بہ پذیرم در سایہ لطف لا یزالی گیرم کس را گزر از جادہ تقدیر تو نیست تقدیر تو کردہ بکن تدبیرم جب بہت جی گھبرائے کہ مدت گزر گئی اور نفع نہیں ہوا تو اس وقت سنبھلنا چاہئے اور چند بار اس کو پڑھ لینا چاہئے ۔ حکیم سنائی کا ارشاد ہے : قرنہا باید کہ تایک کود کے از لطف طبع عاقلے کامل شود یا فاضلے صاحب سخن سالہا باید کہ تایک سنگ اصلی ز آفتاب لعل گردد دربدخشاں یا عقیق اندر یمن ماہ ہا باید کہ تایک مشت پشم از پشت میش صوفی را خرقہ گردد یا ممارے را رسن ہفتہ ہا باید کہ تایک پنبہ از آب و گل شاہدے راحلہ گردد یا شہیدے را کفن