ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 105 کام زیادہ ہوا ۔ اپنا احسان رکھتا ہے منعم حقیقی پر ۔ یہ کس قدر خسارہ کی بات ہے ۔ اور اگر خوب کھایا اور پیا تو اس طرف کا خوب احسان مند ہوتا ہے اور کمی کو اپنی طرف منسوب کرتا ہے جو کہ شان عبدیت ہے ۔ یہ وجہ ہے کہ ترک طعام مناسب نہیں ۔ ( 28 ) عالم مثال آسماں اول پر ہے : فرمایا حدیث معراج سے معلوم ہوتا ہے کہ عالم مثال آسمان اول پر ہے ۔ کیونکہ اس حدیث میں ہے کہ حضور پرنور صلی اللہ علیہ و سلم کی حضرت آدم سے ملاقات آسمان اول پر ہوئی اور ان کی اولاد نورانی و ظلمانی ان کے داہنے اور بائیں موجود تھی ۔ حضرت جبرئیل نے فرمایا تھا کہ یہ اولاد ہیں حضرت آدم کی اور ظاہر ہے کہ وہاں اعیان تو تھے ہی نہیں ۔ یہی امثال تھے جو کہ عالم مثال کے کائنات ہیں اور گو اس امر میں اقوال علماء کے مختلف ہیں کہ عالم مثال کہاں ہے ۔ مگر اس حدیث سے راجح یہی معلوم ہوتا ہے کہ آسمان اول پر ہے ۔ واللہ اعلم ۔ ( 29 ) حضرت شیخ الہند میں کمال درجہ کی تواضع تھی : فرمایا ایک مرتبہ حضرت مولانا محمود الحسن صاحب عم فیضھ کو مراد آباد میں لوگوں نے وعظ کہنے کے لئے مجبور کیا ۔ مولانا نے بیان شروع فرمایا اور یہ حدیث بیان فرمائی کہ فقیھ واحد اشد علی الشیطن من الف عابد ۔ یعنی ایک عالم اشد ہوتا ہے شیطان پر ہزار عابد سے ۔ اس حدیث میں " اشد " کا لفظ تھا ۔ مولانا نے اس کا ترجمہ " اثقل " کا کیا ۔ ایک پرانے مشہور محدث نے عین مجلس وعظ میں کھڑے ہو کر فرمایا کہ یہ ترجمہ غلط ہے ۔ ایسے شخص کے لئے وعظ کہنا جائز نہیں ۔ جو حدیث شریف کا ترجمہ غلط کرے ۔ مولانا ایسے بے نفس کہ فورا بیٹھ گئے اور فرمایا کہ میں نے تو پہلے ہی عذر کیا تھا کہ میں قابل نہیں ہوں ۔ مگر لوگوں نے مجبور کر کے مجھے کھڑا کر دیا ۔ اس وقت مجلس میں سینکڑوں شاگرد اور معتقدین مولانا کے موجود تھے