مکاتبت سلیمان |
|
بعد بڑی تشنگی محسوس ہوتی تھی ،احقر نے ان سب کو تلاش کرکے یکجا کردیا۔ اس کے ساتھ ہی حضرت علامہ سید سلیمان صاحب ندویؒ نے حضرت حکیم الامت صاحب تھانویؒ پر جو مضامین تحریر فرمائے ان کو بھی احقر نے اس مجموعہ میں شامل کیا جن کی تعداد چار ہے۔ مزید افادیت اور کامل بصیرت کے لئے مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ کا ایک مضمون بھی اختصار کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔نیز ایک مفصل مضمون(حضرت سید سلیمان ندوی کی علمی وعرفانی اور احسانی زندگی) جو حضرت سید صاحبؒ کی متفرق سوانح اور دیگر کتب ومضامین سے مقتبس ہے شروع میں مرتب کی طرف سے لاحق کردیا گیا ہے۔ جو بہت سے فوائد اور اہم معلومات پر مشتمل ہے۔ میں امیدکرتا ہوں کہ یہ مرتَب مجموعہ انشاء اللہ اہل علم اور اصحاب ذوق کے لئے مختلف پہلوئوں سے مفید ثابت ہوگا، اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے اس حقیر کوشش کو قبول فرمائے، اور امت کے خصوصاً اصحاب علم وقلم کے لئے اس کو نافع بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔ محمد زید مظاہری ندوی استاذ دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ ۷؍ رمضان ۱۴۲۵ھ