مکاتبت سلیمان |
|
آپ بے وقعت ہوگیا، اعوذ باللہ من علم لا ینفع کی حقیقت جلوہ گر ہوگئی، ان مواعظ میں عوام تو عوام اہل علم کے لئے بھی کیسی بصیرتیں ہیں ، ان میں بہت سے ایسے نکات علمی ملے، جن تک اپنی راہ پہلے گو پہنچ چکا تھا، مگر ان کو ان تصانیف میں پڑھ کر ذوق تازہ بہم پہنچا اور کتنے ایسے شبہات علمی تھے جو ان اوراق شریفہ کے مطالعہ سے دور ہوگئے۔ فبحمد اللہ تعالی۔ جواب :- ھنیئا لکم ھذہ العلوم ورزقنیہا ببرکۃ حسن ظنکم۔ مضمون :- بحمد اللہ معمولات جاری ہیں اللہ تعالی استحکام واستقامت ارزانی فرمائیں ۔ جواب :- آمین۔ مضمون :- ان دنوں تذکرۂ رشیدیہ کا مطالعہ رہا، اور معلوم ہوا کہ علماء صالحین وکاملین کی تصویر کیسی ہوتی ہے، اس سے جذبہ عمل کو بھی تقویت ہوئی۔ فبحمد اللہ ۔ جواب :- زادکم اللہ نفعا۔ مضمون :- کمالات اشرفیہ اور بعض حصص مواعظ مطالعہ میں ہیں ۔ جواب :- اللہ تعالی آپ کے حسن ظن کے واسطہ سے ان کو نافع فرمادے۔ مضمون :- اب میں نے دو ہفتوں سے صلوۃ اشراق کی بھی پابندی شروع کی ہے، حق تعالیٰ استقامت بخشیں ۔ جواب :- آمین ۔ مضمون :- انفاس عیسیٰ اور امداد الفتاویٰ کی جلدیں ان دنوں مطالعہ میں ہیں ۔ جواب :- نفعکم اللہ بھما۔ اشرف علی ۱؎ ------------------------------ ۱ ؎ النور ربیع الثانی ۱۳۶۱ھ