مکاتبت سلیمان |
مواعظ وملفوظات کا مطالعہ مثمرِ برکات اور باعث ترقیات ہے۔‘‘ (۱۴) ’’ ہمارے حضرت ؒ (حکیم الامت حضرت تھانویؒ) کی تصانیف میں سے جس قدر مواعظ وملفوظات ملیں مطالعہ کیجئے، ان میں سے التکشف اور شرح دیوان حافط پڑھئے‘‘۔ (۱۵) ’’ حضرت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ وملفوطات کا مطالعہ رکھیں اس سے انشاء اللہ تعالیٰ کشف حجابات ہوگا ،اور سلوک کی سیدھی راہ معلوم ہوگی ، اور استقامت میں بڑی مدد ملے گی‘‘۔ (۶۱) ’’حضرت تھانویؒ کے مواعظ ورسائل کا مطالعہ اکسیر ہے۔‘‘ (۱۷)’’ مولانا تھانویؒ کی تصانیف کا مطالعہ جاری رکھیں یہی ہمارے یہاں طریقۂ فیض ہے۔‘‘ (۱۸) ’’ مواعظ وملفوظات کے مطالعہ کی مداومت ہر مرض کے لئے اکسیر ہے ۔ اور روحانی ترقی کی کامیاب تدبیر ہے۔ (۱۹) وہاں (یعنی بصرہ) جانا مبارک ہو ۔ خدا کرے کہ دنیا کے ساتھ دین کا بھی فائدہ ہو ، اس کے لئے بہتر ہے کہ حضرت والا ؒ کے کچھ مواعظ ورسائل ساتھ لیتے جائیں اور مطالعہ میں رکھیں ‘‘۔ (۲۰) انفاس عیسیٰ کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں : ’’ یہ ہمارے مطب کا قرابادین ہے‘‘۔ اور اس ناکارہ سے تو آخر میں فرمایا تھا: ’’ کہ اسے دیکھ کر اپنا علاج کیا کریں ‘‘۔ ’’ یہ چند اقتباسات اسی محتاط قلم کے ہیں جس کی علمی دیانت مسلمہ ہے۔ ان سے مواعظ وملفوظات اشرفی کی افادیت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ یہ مواعظ وملفوظات طرز اداکی خوبی تاثیر ودلپذیری کے لحاظ سے نئے طبقہ کے لئے بھی اتنے ہی نافع ہیں جتنے پرانے طبقے کے لئے، اللہ تعالیٰ امت کو ان سے استفادہ کی پوری توفیق نصیب فرمائے۔آمین۔ (ماخوذ از سلوک سلیمانی ج اول ص۴۴۷)