مکاتبت سلیمان |
|
(۵) ’’ اگر آپ دین کا صحیح فہم حاصل کرنا چاہیں تو حضرت مولانا تھانویؒ کے ملفوظات مطالعہ فرمائیں ۔ اس کام میں مجھ سے جو امداد ہوسکے گی انشاء اللہ وہ ضرورہوگی ۔ بے جان نماز میں جان پڑ جائے گی انشاء اللہ پہلے آپ ان کتابوں کے مطالعہ سے دین کا صحیح فہم پیدا کریں ۔‘‘ (۶) ’’آپ مواعظ اور ملفوظات تو ضرور ہی پڑھیں اور کوشش کرکے پڑھیں ہمت اور کوشش کے بغیر دین کی راہ بھی طے نہیں ہوسکتی‘‘۔ (۷) ’’ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاطت فرمائے، ملفوطات اور مواعظ سے جوملے اس کو مطالعہ کریں ، کم ازکم چالیس پچاس وعظ پڑھ لیں ۔‘‘ (۸) ’’ آپ حضرت تھانویؒ کی کتابوں میں سے پہلے قصدالسبیل ، پھر تعلیم الدین پڑھئے۔ اور حضرت کے جس قدر مواعظ وملفوظات مل سکیں ، مطالعہ کرتے رہیں ۔‘‘ (۹) ’’ حضرت مولانا تھانویؒ کے مواعظ کم ازکم ایک سو پڑھیں ، اس کے بعد استفسار مزید فرمائیں ، تعلیم الدین کو بار بار مطالعہ کی خاطر نہیں ، بلکہ عمل کی نیت سے پڑھیں اور عمل پر دھیان دیں ‘‘۔ (۱۰) ’’آپ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی تصانیف کو دیکھا کریں اپنے عیوب ونقائص کا پتہ چل جائے گا۔ اور ان کا علاج بھی معلوم ہوگا ، انفاس عیسیٰ …… مطالعہ میں رکھئے بڑی عجیب کتاب ہے۔‘‘ (۱۱) ’’جی ہاں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات وتالیفات کے مطالعہ سے نئی قوت پیدا ہوگی ، دس پندرہ منٹ بھی غنیمت ہیں ۔‘‘ (۱۲) ’’ آپ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیفات ومواعظ پڑھا کریں یہ خود قائم مقام صحبت ہیں ‘‘۔ (۱۳) ’’ خوشی ہوئی کہ قصدالسبیل کو آپ نے پڑھ لیا ، اور مواعظ کا مطالعہ کررہے ہیں