مکاتبت سلیمان |
|
میں اپنے گھر میں آیاہوں مگر انداز تو دیکھ میں اپنے آپ کو مانند مہماں لے کے آیاہوں جسے سن کر حاضرین پر گریہ طاری ہوگیا،……سید صاحب نے تقریر کرتے ہوئے اقبال کا یہ شعر پڑھا : سبق پڑھ ،صداقت کاعدالت کا شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا ۱؎ اپریل ۱۹۵۳ء میں کراچی واپس پہنچے کچھ دنوں بعد تنفس کا دورہ پڑاعلاج سے صحت یاب ہوگئے ۔…… ۲۲؍نومبر ۱۹۵۳ءکو قلب کا دورہ پڑا تنفس تیز ہوگیا ……ایک ہلکا سا جھٹکا تنفس میں ایسا محسوس ہوا جیسا ہچکی آگئی ہو، چہرہ پر دفعتاً خون کی لہر دوڑ گئی اور بس طائر روح قفص عنصری سے پرواز کرگیا اس وقت شام کے ساڑھے چھ بجے تھے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔۲؎ (ماخوذ از: یادگارسلیمان ص۱۰۰تا۱۱۹ملخصاً) ------------------------------ ۱؎ حیات سلیمان ۵۸۳ ۲؎ تذکرہ سلیمان ۔