پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
یہ اس سفر کی آخری مجلس تھی اور شام کو کراچی واپسی تھی۔ نمازِ ظہر کے بعد حضرتِ والا نے کھانا تناول فرماکر کچھ دیر قیلولہ فرمایا اور عصر کی نماز کے بعد جوہانسبرگ ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ مفتی حسین بھیات صاحب اور ان کے اہلِ خانہ حضرت کی جدائی سے بہت غمگین تھے اور الوداع کہنے والوں کا بھی مفتی صاحب کے گھر پر ہجوم تھا، سب حضرتِ والا کی جدائی سے اشکبار تھے اور حضرتِ والا کی دوبارہ تشریف آوری کے لیے دعاگو تھے، ایئر پورٹ پر بھی لوگوں کا بہت بڑا ہجوم تھا۔ رخصت کے وقت حضرتِ والا نے سب کو بآوازِ بلند سلام فرمایا اور لاؤنج میں داخل ہوگئے اور آٹھ بجے کے قریب جہاز نے دبئی کے لیے پرواز کی جہاں سے دوسرے جہاز کے لیے سیٹیں بُک تھیں۔ أ أ أ أ