پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
سے؟ حضرتِ والا نے فرمایا کہ اللہ ملتا ہی اللہ والوں سے ہے۔ میرے شیخ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ ہر چیز اس کے والے سے ملتی ہے۔ دودھ ملتا ہے دودھ والے سے، پھل ملتا ہے پھل والے سے، کباب ملتا ہے کباب والے سے اور اللہ ملتا ہے اللہ والے سے، جس کو دودھ سے محبت ہوتی ہے اس کو دودھ والے کی قدر ہوتی ہے، جس کو پھل کی محبت ہوتی ہے اس کو پھل والے کی قدر ہوتی ہے، جس کو کباب کی محبت ہوتی ہے اس کو کباب والے کی قدر ہوتی ہے۔ اللہ والے سے محبت اللہ کی محبت کی دلیل ہے،لیکن اللہ کو پانے کے لیے اپنی ناجائز آرزوؤں کا خون کرنا پڑتا ہے، لڑکیوں سے لڑکوں سے نظر بچانی پڑتی ہے جو اپنی آرزوؤں کا خون کرنے کی ہمت نہیں پاتا وہ اللہ کے راستہ میں نامرد ہے، ہیجڑا ہے۔ اللہ کے مرد وہی ہیں جو اللہ کو راضی کرتے ہیں۔ رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡہِیۡہِمۡ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکۡرِ اللہِ ؎ اللہ نے ان کو رجال فرمایا کہ یہ ہیں مرد جن کو کوئی چیز اللہ کی یاد سے غافل نہیں کرتی نہ چھوٹی تجارت نہ بڑی تجارت۔ جو مردانِ راہِ خدا ہیں ان کو نہ تجارت نہ بادشاہت نہ وزارت نہ مال و دولت نہ حسینوں کا حسن نہ جاہ و عزت کوئی چیز اللہ سے غافل نہیں کرتی، کسی چیز کی خاطر وہ اللہ کو نہیں چھوڑتے۔ پس وہ شخص کتنا ذلیل، کتنا گھٹیا، کتنا پست حوصلہ، کتنا بھنگیا نہ مزاج رکھتا ہے جو اللہ کی نافرمانی کرتا ہے اور عورتوں اور لڑکوں کے پیشاب پاخانے کے مقام پر عاشق ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھ کو بھی اور میرے سب دوستوں کو بھی پناہ میں رکھے۔ آخر میں دعا فرمائی کہ یا اللہ! مسافر ہوں اور مریض بھی ہوں دو واسطہ سے اختر آپ کی رحمت کا واسطہ دیتا ہے کہ اے اللہ تعالیٰ!ہم سب کو اپنی رحمت سے اپنا بنالیجیے اور اللہ والا بنادیجیے۔ نفس کی تمام خواہشات کی دھجیاں اُڑادینے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائیے۔ وَاٰخِرُدَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ------------------------------