مکاتبت سلیمان |
|
متعدد حصے ہیں دس دیوان یاد گار چھوڑے ہوں اس کو ہندوستان کا سب سے بڑا عربی شاعر نہیں کہیں گے ؟ صاحب حجۃ اللہ البالغہ کے اشعار وقصائد بھی آپ کی نظر سے گذرے ہوں گے ان کی نظم کو حجۃ اللہ کی نثر سے تول کر دیکھیئے، کہ جس کی نثر ایسی ہے اس کی نظم کیسی ہے؟ نیز موصوف کے نام بھی تحریرفرماتے ہیں : آپ کے دارالعروبہ کی روداد معلوم ہوئی ،کسی رنگ میں ہو دین کی خدمت زندگی کا کام ہے ۔ عرب جاہلیت کے لئے بلکہ دین کے لئے عربی ادب کی خدمت بھی ایک کام ہے بشرطیکہ اسی نیت سے ہو۔ نیز تحریر فرماتے ہیں : ادب برائے ادب کا تصور ذہنی عیاشی ہے اور دراصل ادب برائے زندگی ہی حق ہے ، مگر کون سی زندگی ؟ وہ زندگی جو اسلام کا مطلوب ہو۔ فی الحیاۃ الدنیا والآخرہ ۔۱؎ عبارت بلیغ فصیح جائز، لیکن عبارت وکلام میں تکلف وتشدق وتصنع ناپسندیدہ بلکہ منہی وممنوع ، لیکن اس سے فن فصاحت وبلاغت وبدیع وسجع وقافیہ حرام نہیں ۲؎ ------------------------------ ۱؎ مکاتیب سید سلیمان ندویؒ ص ۱۸۵و۱۷۳و۱۷۰۔ ۲؎ ایضاً ص۱۸۳۔