مکاتبت سلیمان |
|
یہ وہ بات ہے جس کو ہمارے اور آپ کے استاد مولانا سید سلیمان ندویؒ نے اپنے بعض شاگردوں سے کہا جیسا کہ مولانا اویس صاحبؒ نقل کرتے تھے، اور سید صاحبؒ سے ان کے استاذ مولانا شبلیؒ نے کہی تھی، بعض لوگ چمک دمک والی تحریر پڑھ کر دھوکہ کھا جاتے ہیں ، ’’ومن الناس من یعجبک قولہ فی الحیوٰۃ الدنیا ویشھد اللہ علی ما فی قلبہ‘‘ اور شہیدوں کا مذاق اڑاتے ہیں اور کبھی علماء سلف کا مذاق اڑاتے ہیں ، کہیں مفسرین ان کے تیر کا نشانہ بنتے ہیں ۔ لہذا! مسلک جمہو ر سے اپنے کو وابستہ رکھئے اس کا بڑا فائدہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت ہوگی اس کی نصرت وبرکت ہوگی اور حسن خاتمہ بھی ہوگا۔ یہ باتیں ہیں جن کو میں شاید زیادہ مؤثر طریقہ سے نہ کہہ سکا لیکن آپ انہیں حقائق سمجھیں اور یہ مطالعہ اور تجربہ کا ما حصل ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں ان باتوں تک پہونچا ہوں اور آپ تک بطور امانت اور وصیت منتقل کرتا ہوں ۔ ۲؎ ------------------------------ ۱؎ حضرت سید صاحب مولانا مسعود عالم ندوی کے نام ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : سلف کی راہ سے سرِمو تجاوز نہ ہو، یہی اپنی وصیت ہے اور یہی زندگی کی آخری فرمائش ۔ (مکاتبت سید سلیمان ص ۱۷۸) ۲؎ اپنے کو نیلام کی منڈی میں نہ پیش کیجئے۔ ص:۲۱