پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
اور پھر جمعہ کو جنوبی افریقہ کے لیے سفر ہو، لیکن حضرتِ والا کے صاحبزادے جناب مولانا مظہر صاحب سفر پر گئے ہوئے تھے۔ حضرتِ والا نے فرمایا کہ مولانا مظہر صاحب کو فون کرکے معلوم کرو اگر وہ جلد آجائیں تو یہ سفر ہوسکتا ہے۔ مولانا کو فون کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جمعرات کی صبح سے قبل وہ نہیں آسکتے۔ جمعرات کو صبح چھ بجے کی فلائٹ سے ان شاء اللہ وہ پہنچ جائیں گے۔ اس لیے دس بجے صبح کی فلائٹ سے حضرتِ والا کی دبئی کے لیے روانگی طے ہوگئی۔ ۲؍ربیع الاول ۱۴۲۵ھ مطابق ۲۲؍ اپریل۲۰۰۴ء بروز جمعرات صبح دس بجے حضرتِ والا کے ساتھ ضیاء الرحمٰن صاحب، مطہر محمود صاحب، احقر راقم الحروف، شمیم صاحب اور فیروز میمن صاحب ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوئے اور دبئی کے مقامی وقت کے مطابق ایک بجے دبئی پہنچے۔ ایئر پورٹ پر حضرتِ والا سے تعلق رکھنے والے بہت سے احباب تھے۔ ایئر پورٹ سے حضرتِ والا مع احباب جناب سلیم میمن صاحب کے گھر تشریف لائے اور لوگوں سے ملاقات کے بعد نمازِ ظہر ادا فرماکر اور کھانا تناول فرماکر آرام فرمایا۔ أ أ أ أ