گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
صحبت مل جاتی ہے جس کی وجہ سے انسان کا ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ اس ایمان کو بچانے کے لیے بہت ساری صورتیں ہیں۔حضرت مرشدِ عالم رحمۃ اللہ علیہ کا اندازِ نصیحت حضرت مرشدِ عالم مولانا غلام حبیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ لوگوں سے پوچھتے تھے کہ بتلاؤ! اولاد کون دیتا ہے؟ لوگ کہتے کہ اللہ تعالیٰ دیتے ہیں۔ حضرت فرماتے کہ اولاد تو اللہ تعالیٰ دیتے ہیں، مگر ذریعہ اور سبب ماں باپ بنتے ہیں۔ پھر اسی طرح بارش کے متعلق پوچھتے کہ بارش کون برساتا ہے؟ لوگ جواب دیتے کہ اللہ تعالیٰ برساتا ہے۔ حضرت فرماتے کہ اللہ ربّ العزّت برساتے ہیں، مگر بادل اس کا ذریعہ بنتے ہیں۔ پھر پوچھتے کہ اللہ ربّ العزّت کیسے ملتے ہیں؟ خود ہی جواب دیتے کہ اللہ ربّ العزّت اللہ والوں کے پاس سے ملا کرتے ہیں۔ایمان کو بچانے کی مختلف صورتیں: (۱) تزکیۂ نفس (۲) دین کے حلقے میں بیٹھنا (۳) اللہ کا ذکر کثرت سے کرنا (۴) اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا (۵) ایمان کی سلامتی کی دعائیں مانگتے رہنا (۶) ان تمام باتوں کا مجموعہ ’’اللہ والوں کی صحبت‘‘ ہے۔ اب کچھ باتیں بیعت کے بارے میں بیان کی جا رہی ہیں۔