گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
ہے۔ ا ب ت ث اس نے اب ہمارے ہاں آکر پڑھا ہے۔ زندگی بھر کی نمازیں کدھر گئیں، زندگی بھر اس نے روزے کہاں رکھے ہوں گے۔ کیا کیا ہوگا اس نے، وہ تو ایک چلو آگئی، کتنی اور ہوں گی جو نہیں آئیں اور حال کیا ہورہا کہ اپنے والدین سے جھوٹ بولتی ہیں کہ میں اپنی کلاس فیلو کے پاس پڑھنے جارہی ہوں۔ اس نے ماں کو کہا کہ میں قرآن پڑھنا چاہتی ہوں۔ ماں نے کہا یہ کلیئر کرلو آگے House job بھی ہے اور کام بھی بڑے پڑے ہیں پھر پڑھتی رہنا بعد میں۔ قرآن تو والدین کی ذمہ داری ہے۔ اولاد میں نبی ﷺ کا دین منتقل کرنا والدین کی ذمہ داری ہے۔ دین سیکھیں گے عمل کریں گے پھر ہی بات بنے گی۔ یہ آٹھ مقاصد ہیں۔ ایک آخری بات کرکے بات مکمل کررہا ہوں۔ میری بعض دفعہ باتیں کڑوی ہوجاتی ہیں اس کے لیے معافی بھی مانگتا رہتا ہوں لیکن دل کا درد نہیں جاتا۔شادی میں کسے راضی کرنا ہے؟ یہ شادی کیا ہے؟ غمی کا موقع ہے یا خوشی کا؟ جواب دیں؟ آپ سب گواہی دے رہے ہیں خوشی کا موقع ہے۔ شادی غمی کا نہیں خوشی کا موقع ہے۔ اس خوشی کے موقعے پر پھوپھی ناراض ہوتی ہے ہم منالیتے ہیں، چاچا ناراض ہوتے ہیں ہم مناتے ہیں، رشتہ دار ناراض ہوتے ہیں مناتے ہیں، گھر کا خانساماں، ڈرائیور، کام والی ماسی ناراض ہوجائے مناتے ہیں۔ میرے بھائیو! کیا اس خوشی کے موقعے پہ اللہ اور اس کے رسول خوش کرنے کا کوئی ہمارے پاس جواز نہیں ہے؟ ہم میں سے کتنے ہیں جو شادی کے موقع پر اللہ اور اس کے رسولﷺ کو خوش کرتے ہیں کہ ہندوانہ رسمیں نہ ہوں، مکس گیدرنگ