گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
حسنِ اخلاق سے سبقت حاصل کرو ایک حدیث میں نبی ﷺ نے فقراء اور غرباء سے ارشاد فرمایا کہ وہ مال داروں پر سبقت حاصل کریں۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم مال داروں پر اگر (مال کے زیادہ خرچ کی وجہ سے) سبقت نہ حاصل کرسکو تو تم کشادہ روئی حُسنِ اخلاق سے سبقت حاصل کرسکتے ہو۔ (مجمع الزوائد: 22/8) مطلب یہ کہ جب مال دار اللہ کی راہ میں مال خرچ کرکے ثواب حاصل کرنے لگیں، مسجدیں بنائیں، مدارس قائم کریں، مدرسے چلائیں۔ اس طرح کے کام وہ کرنے لگیں اور تمہارے پاس مال کی گنجایش نہ ہو تو تم لوگوں کے ساتھ کشادہ روئی اور حُسنِ اخلاق سے پیش آئو گے تو تم ان کے مرتبے سے آگے بڑھ جائو گے۔ حُسنِ اخلاق ایک ایسی چیز ہے کہ مال داروں کا مال خرچ کرنے سے آگے انسان کو لے جاتا ہے۔ اور آج کل کیا ہے کہ ہم میں سے کتنے لوگ ایسے ہیں جو لوگوں کی زندگیوں کو جہنم بنا کر سجدوں میں جنت تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یاد رکھیے! ایسے جنت نہیں ملتی۔ میزانِ اعمال میں سب سے زیادہ وزن کن اعمال کا ہوگا؟ یہ بھی تو ہمیں پتا ہونا چاہیے کہ قیامت کے دن نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ جتنے اعمال ہیں جو ہم کرتے ہیں۔ قیامت کے دن جب پلڑے میں اعمال تولے جائیں گے تو کس عمل کی قیمت زیادہ ہوگی؟ کس کا وزن زیادہ ہوگا؟ یہ بھی سنیے!نیکیوں کے پلڑے میں وزنی عمل حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن