گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
اللہِ‘‘ نقش کروایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ گویا اُس کی چمک میں آج بھی دیکھ رہا ہوں کہ نبیﷺ کی انگلی میں جو انگوٹھی ہے وہ چمک رہی ہے۔ (سنن ابی داؤد: رقم 4226)انگوٹھی پہننے کے آداب سوال یہ ہے کہ انگوٹھی کس ہاتھ میں پہننا سنت ہے؟ دونوں باتیں ہیں، بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں یا دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں۔ دونوں کے بارے میں روایات مشہور ہیں۔ اسی طرح پیتل، اسٹیل، لوہے کی انگوٹھی کے بارے میں بات سن لیجیے جیسے کہ آج کل آرہی ہے۔ جیولری ایک تو سونا اور چاندی کی ہوتی ہے،اور دوسر ی دھات کی بھی ہوتی ہیں۔ اس بارے میں ذرا عورتیں خاص طور سے اس مسئلے کو سمجھیں۔ حضرت عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اُس نے پیتل کی انگوٹھی پہن رکھی تھی، آپﷺ نےارشاد فرمایا: کیا بات ہے کہ میں بت کی بو تم میں پاتا ہوں۔ چناںچہ اس نے اسے پھینک دیا۔ اس کے بعد دوبارہ آیا تو اس نے لوہے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ آپﷺ نے فرمایا: کیا بات ہے میں تم پر جہنمیوں کا زیور پاتا ہوں۔ (ابو دائود:صفحہ 580) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ایک دفعہ سونے کی انگوٹھی پہن کر آئے، نبیﷺ نے دیکھا تو کراہت محسوس کی۔ انہوں نے ہاتھ سے نکال دی اور لوہے کی انگوٹھی پہنی تو آپﷺ نے فرمایا: ’’یہ تو اور بھی بُری ہے‘‘۔ چناںچہ انہوں نے اُسے بھی اُتار ڈالا اور پھر چاندی کی پہنی تو نبیﷺ خاموش رہے۔ (عمدۃ القاری: 32/22) علماء نے لکھا ہے کہ چاندی کے علاوہ کوئی اور انگوٹھی پہننا مردوں کے لیے منع ہے۔ اسٹیل اور لوہے کی انگوٹھی بھی مکروہ ہے کہ وہ دوزخیوں کا زیور ہے۔ بعض لوگ اسٹیل کی