گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
قرآن پاک کی کوئی سورت سکھاتے تھے۔ (صحیح بخاری: 6382) استخارے کے بارے میں تفصیلات تو بہت زیادہ ہیں۔ مختصر یہ کہ خود کرنا سنت ہے، کسی اور سے کروانا خلافِ سنت ہے البتہ جائز ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ انسان خود کرے۔ دو رکعت نماز عام نماز کی طرح استخارے کی نیت سے پڑھ لے، اس کے بعد خوب خشوع وخضوع سے اللہ کے حضور میں دعا کرے۔ خواب دیکھنا، روشنیاں دیکھنا کچھ حقیقت نہیں ہے۔ جس طرف دل کا میلان ہو بشرط یہ کہ حلال کام ہو، مشورے کے بعد اس پر عمل کرلے۔شادی شدی اور غیر شادی شدہ زندگی کا موازنہ اب ہم ایک موازنہ کرتے ہیں کہ شادی شدہ اور غیر شادی شدہ میں کیا فرق ہے: (۱) شادی شدہ لوگوں میں دل کی بیماریاں کم ہوتی ہیں۔ شادی شدہ میں ہارٹ اٹیک کا مرض کم ہوتا ہے۔ (۲) غیر شادی شدہ لوگ خاص کر جو زانی بھی ہیں، ان کے اندر بہت ساری بیماریاں آجاتی ہیں جیسے کہ ایچ آئی وی، ایڈز۔ اس کے علاوہ ایچ پی وی، یہ ایک ایسا وائرس ہے جس کے اندر آجائے اس کو کینسر کی طرف لے جاتا ہے۔ زنا کرنے والا بچتا نہیں ہے۔ اور زانی سے تحنیق بھی نہ کرانی چاہیے۔تحنیق کیا ہے؟ Vaccination ۔ بالکل Vaccination ہے۔ آدمی کے تھوک میں ایک خاص قسم کی چیز ہوتی ہے۔ جب کوئی نیک آدمی کسی کے اندر لعاب ڈالتا ہے، جیسے کہ