گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
پیش لفظ اللہ کے فضل وکرم سے الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر انتظام چھپنے والی کتاب گلدستئہ سنت کی جلد3 آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کی بے پناہ نعمتوں اور رحمتوں کا شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں۔ ذَلِکَ فَضْلُ اللہِ یُوْتِیْہٖ مَنْ یَّشَآءُ آگے چلنے سے پہلے میں ضروری سمجھتا ہوں کہ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کاتعارف بھی کرواتا چلوں۔ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ زندگی کے مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہے جن میں ادارے کے افراد کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام، رمضان پیکیج وغیرہ اوراسی ٹرسٹکے زیر اہتمام مختلف شعبوں میں پڑھنے والی طالبات کے لیے شادی کا انتظام، اور الحمدللہ اب اسی ٹرسٹ کے زیر انتظام الکہف سلائی سنٹر کا قیام بھی وجود میں آچکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جامعہ رقیہ للبنات اور ابراہیم اکیڈمی کے تحت آن لائن نہ صرف درسِ نظامی کی کلاسز بلکہ قرآنی عربی ودیگر آن لائن Presentationsکی کوریج بھی اللہ کے فضل وکرم سے شروع ہے۔ الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹکے چند مزید منصوبوں پرکام شروع ہے جن میں الکہف سکول، الکہف اکیڈمیز، الکہف ہوسٹلز سرفہرست ہیںنیز الکہف طب نبوی ہاسپٹلز (جن میں سنت