گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
آج ہم میں سے ہر آدمی بڑی پارسائی کا دعویٰ لیے بیٹھا ہے۔ ہم صرف 3 دن اپنے دونوں کانوں کو اپنی زبان سے لگادیں کہ اس سے نکل کیا رہا ہے، اور ہر نکلنے والے جھوٹ پر ایک کنکری لیں تو پتا چل جائے گا کہ تھوڑے ہی مہینوں کے بعد گھر میں کنکریوں کا ایک پہاڑ بن جائے گا۔ یقین نہ آئے تو کرکے دیکھ لیں۔ تین دن عمل کرکے دیکھ لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ نبیﷺ کا فرمان ہے کہ ان 6 باتوں پر عمل کی ضمانت مجھے دے دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں: (1) جب بولو، سچ بولو۔ (2) وعدہ کرو، اسے پورا کرو۔ (3) اَمانت رکھوائی جائے، اسے ادا کرو۔ (4) اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرو۔ (5) نگاہوں کو پست رکھو۔ (6) اپنے ہاتھوں کو دوسروں کو تکلیف دینے سے بچاؤ۔ دوسروں کو تکلیف نہ دو۔ ملّا علی قاری رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ پیٹ اور شرم گاہ کی بے اعتدالیوں کی وجہ سے بہ کثرت لوگ جہنم میں جائیں گے۔بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی اگر کسی نے شادی کرلی، پھر بیوی کا انتقال ہوگیا تو سنت یہ ہے کہ بیوی کے انتقال کے بعد دوسری شادی کرلی جائے۔ اُمّ المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کا انتقال ہوگیا تو حضورﷺ غمگین رہنے لگے۔