گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
گویا کہ ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں (انتہائی ادب سے بیٹھنا)، کوئی بھی ہم میں سے بات نہیں کر رہا تھا کہ ایک جماعت آئی اور انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے نبی! اللہ کے بندوں میں سے اللہ کے نزدیک محبوب ترین بندہ کون ہے؟ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو اخلاق کے اعتبار سے بہترین ہے۔ (الترغیب للمنذری: 259/3) اللہ ربّ العزّت کو اپنے بندوں سے بہت محبت ہے۔ لہٰذا جو بندہ اللہ کے بندوں سے محبت کرے گا، اخلاق سے پیش آئے گا وہ یقیناً محبوبِ خدا ہوگا۔ اگر ہم اس بات کی طرف دھیان دیں تو یہ کسی کے دل میں اترنے کا کتنا آسان فارمولہ ہے کہ اپنے بہترین رویے سے سامنے والا کا دل جیت لیں۔محبوبِ رسول اللہﷺ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا: تم میں سب سے زیادہ محبوب مجھے وہ ہے جو اخلاق کے اعتبار سے سب سے زیادہ بہتر ہے، جو دوسروں کے لیے(بچھی ہوئی چادر کی طرح) بچھے ہوتے ہیں، لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور لوگ اِن سے محبت کرتے ہیں۔ (معجم اوسط: رقم 7697) ظاہر سی بات ہے کہ جس چیز سے اللہ ربّ العزّت کو محبت ہوگی، اسی چیز سے اللہ کے رسولﷺ کو بھی محبت ہوگی۔ اور رسولِ خداﷺ کی مقبولیت دارین کی مقبولیت کی علامت ہے۔ یعنی جس کو اچھے اخلاق مل گئے وہ سمجھ لے کہ اللہ ربّ العزّت نے مجھے دنیا اور آخرت کی برکتیں عطافرما دیں۔ ایک حدیث ذرا دل کے کانوں سے سنیں!جنت اور جہنم میں لے جانے والے اعمال حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سے پوچھا گیا کہ جنت میں اکثر