گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
سونے سے قبل سرمہ لگانے کی سنت حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ رات کو سونے سے پہلے، بستر پر جانے سے قبل (اِثمد) سُرمہ تین تین مرتبہ ہر آنکھ میں لگاتے تھے۔ (شمائل: صفحہ5) ایک حدیث میں آتا ہے کہ نبیﷺ کے پاس سُرمہ دانی تھی جس سے رات میں آپﷺ سونے سے پہلے تین تین سلائیاں ہر آنکھ میں لگاتے تھے۔ (مجمع: 99/5) اور ایک روایت میں ہے کہنبیﷺ نے فرمایا: ’’جو آدمی سُرمہ لگائے وہ طاق عدد میں لگائے، ایسا کرے تو بہتر ورنہ کوئی حرج نہیں‘‘۔ (مشکوٰۃ شریف) یہ بھی آقاﷺ کی مبارک سنت ہے۔ لہٰذا سونے سے پہلے سرمہ لگانا چاہیے۔ آج کے زمانے میں جو مٹی ہوئی سنتوں کو زندہ کرے گا، اس کے لیے سو شہیدوں کے برابر اجر و ثواب ہے۔بستر جھاڑ کر دعا پڑھنا ایک بڑی آسان سنت ہے۔ وہ یہ کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آئے تو اسے چاہیے کہ تین مرتبہ اپنے اِزار کے اندورنی حصے سے بستر کو جھاڑے، اس لیے اسے معلوم نہیں کہ اس کےبعد (غیر موجودگی میں) بستر پر کوئی (جانور) تو نہیں آیا۔ پھر جب لیٹ جائے تو یہ دعا پڑھے: بِاسْمِکَ رَبِّيْ وَضَعْتُ جَنْبِيْ وَبِکَ أَرْفَعُہٗ، فَإِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِيْ فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِيْنَ. (البخاری: رقم ۶۳۲۰) اب اگر ہم یہ کہیں کہ ہمارے گھر تو بڑے صاف ستھرےFurnished